خیبر:

پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پولیس اہل کار پر فائرنگ کا واقعہ جمرود کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سخی پل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والے پولیس اہلکار پر گولیاں چلا دیں۔

واقعے کے فوراً بعد زخمی اہل کار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم پولیس اہلکار عبدالخالق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔

اطلاع ملتے  ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور ناکا بندی کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

صوبے میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز
خیبر پختونخوا میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم باضابطہ شروع کردی گئی  ہے، اس حوالے سے صوبائی حکام نے بتایا کہ مہم کے دوران صوبے میں مجموعی طور پر 5سال سے کم عمر کے  65 لاکھ 37ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انسداد پولیو مہم میں تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی  39،842ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں 32,482 موبائل ٹیمیں، 3،934 نگراں، 1,945  فکسڈ ، 1,321 ٹرانزٹ اور 160 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ٹیموں کی موثر  نگرانی کے لیے 8,329 ایریا انچارجز  بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

مہم کے دوران  پولیو ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے صوبے میں  تقریباً 50 ہزار کے قریب اہلکار  تعینات کیے گئے ہیں ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس اہلکار کے لیے

پڑھیں:

لکی مروت:پولیس موبائل وین کے قریب دھما کہ ، 3 پولیس اہلکار زخمی

لکی مروت میں پولیس موبائل وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا درہ پیزو کے علاقے میں ہوا ، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔واضح رہے دو دن پہلے دہشتگردوں نے پولیس اہلکار کے گھر پر دستی بم کا حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اہلکار کے گھر کا ایک حصہ زمین بوس ہوا تھا۔اس سے قبل لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے ایک ایف سی اہلکار شہید ہو گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ
  • مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جھڑپ میں بھارتی فوج کا اہلکار ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ
  • لکی مروت:پولیس موبائل وین کے قریب دھما کہ ، 3 پولیس اہلکار زخمی
  • ڈی آئی خان: پولیو ٹیم کی حفاظتی ڈیوٹی پر مامور پولیس پر فائرنگ، 2 ملزمان گرفتار
  • خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
  • لکی مروت میں پولیس وین کے قریب دھماکا ، 3 اہلکار زخمی
  • مستونگ: انسداد پولیو مہم کے دوران فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق
  • بلوچستان: دہشتگردوں کی فائرنگ، پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور 2 لیویز اہلکار شہید
  • مستونگ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 لیویز اہلکار جانبحق