’امریکی خاتون آنے کے بعد چھیپا صاحب کی انگریزی بہتر ہوگئی‘، ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
ممتاز سماجی رہنما رمضان چھیپا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو انگریزی میں دوسری مرتبہ امریکا کا صدر منتخب ہونے اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی گئی، کسی نے ان کا مذاق اڑایا تو کسی نے کہا کہ امریکی خاتون کے آنے کے بعد چھیپا صاحب کی انگلش بہتر ہو گئی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’ بس کر پگلے رلائے گا کیا‘۔
بس کر پگلے رولائے گا کیا ☹️ pic.
— ???????????????????????? (@amalqa_) February 2, 2025
نجیب اللہ لکھتے ہیں کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شیشے میں اتارنے کے لیے رمضان چھیپا کو کسی نے لانچ کیا ہے۔
ایسا لگ رہا ہے انکل رمضان چھیپا کو کسی نے لاؤنچ کیا ہے ٹرمپ کو شیشی میں اتارنے کیلئے pic.twitter.com/ppmHvHAhLg
— نجیب اللہ ساند PTI (@SaandNajeeb) February 2, 2025
شفقت چوہدری لکھتے ہیں کہ رمضان چھیپا اچھا بھلا کام کررہے تھے، پتہ نہیں کون انہیں ٹک ٹاک اور یو ٹیوب ریلز پر لے آیا ہے۔
اچھا بھلا کام کرتے کرتے پتہ نہیں کون انہیں ٹک ٹاک اور یو ٹیوب reels. پر لے آیا ہے
— Shafqat Ch (@shafqatmm1) February 3, 2025
فیصل ملک لکھتے ہیں کہ جب سے امریکی خاتون پاکستان آئی ہیں رمضان صاحب کی انگلش کافی بہتر ہوگئی ہے۔
جب سے امریکی خاتون پاکستان آئی ہے رمضان صاحب کی انگلش کافی امپروو ہوگئی ہے لگتا ہے کم پیہ گیا تیرے نال تھوڑی دیر دا ???????????? https://t.co/L1kV7Gi2BJ
— Faisal malik (@Malikf816Malik) February 2, 2025
ایک صارف نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ یہ میری پریزینٹیشن کی ویڈیو کس نے بنائی ہے۔
یہ میری پریزینٹیشن کی ویڈیو کس نے بنائی ہے ???? https://t.co/Bg1ugIKixn
— Zafar Ullah Wazir (@Zafaro07_) February 3, 2025
واضح رہے کہ پاکستانی لڑکے کی محبت میں کراچی آئی ہوئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو سماجی رہنما رمضان چھیپا شارع فیصل پر قائم چھیپا فاؤنڈیشن کے ہیڈ کوارٹر لے آئے تھے۔
رمضان چھیپا نے کہا تھا کہ ’خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے، کبھی کچھ تو کبھی کچھ بات کرتی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں یہ معاملہ عزت سے حل ہو جائے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس ڈونلڈ ٹرمپ رمضان چھیپاذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس ڈونلڈ ٹرمپ رمضان چھیپا امریکی خاتون رمضان چھیپا ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ کو صاحب کی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کی تیاریاں
بطور میزبان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے23 ستمبرکواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن میں شرکت کے لیے آئے ہوئے سربراہانِ مملکت سمیت اعلٰی عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر کے درمیان سرسری ملاقات بھی متوقع ہے لیکن اِس کے ساتھ ساتھ واشنگٹن اور اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتی عملہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ ملاقات کے لیے بھی کوشاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا پاکستان کے لیے بہت سے دروازے کھولنے والا ہے، محمد عاطف
سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفارتخانے نے اس ضمن میں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے اس مجوزہ ملاقات کے ضِمن میں درخواست بھی کی ہے لیکن ابھی اس کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔
پاکستانی دفترِخارجہ نے فی الحال اِس بات کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم اتنا ضرور کہا ہے کہ ملاقات کے ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں جلد کنفرم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
لیکن اس سے ہٹ کر کئی ذرائع بتا رہے ہیں 25 ستمبر 2025 کو متحدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز پر نیویارک یا واشنگٹن میں صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔
روزنامہ دی نیوز کی خبر کے مطابق اس دورے میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ساتھ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہوں گے اور یہ ملاقات پاکستان کی قطراورسعودی عرب کے ساتھ مشاورت کے بعد عمل میں آئے گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان امریکا تعلقات کو پاک چین دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان، سعودی عرب اور قطر کے درمیان دوحہ پر اسرائیلی حملے کے تناظر میں طویل مشاورت ہوئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف 21 سے 27 ستمبر تک امریکا کا دورہ کریں گے، جہاں وہ 26 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اس موقع پر وہ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اپنے اس دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتیریس سے ملاقات بھی کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ امریکا جنرل اسمبلی شہباز شریف وزیر اعظم