اسلام آباد:سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان 1.61ارب ڈالر کے دو معاہدے ہوئے۔
 اس حوالے سے تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی وزرا، سعودی فنڈ کے سی ای او اور سعودی سفیر شریک ہوئے۔
سعودی فنڈ تیل کی درآمد پر ایک سال کے لیے 1.

2 ارب ڈالر کی موخر ادائیگی کی سہولت دے گا۔ جبکہ مانسہرہ میں واٹر سپلائی سکیم کے لیے چار کروڑ 10 لاکھ ڈالر رعایتی نرخوں پر قرض کی فراہمی کی جائے گی۔
دوسری طرف وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے فنانس ڈویژن میں سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے سی ای او سلطان عبدالرحمن المرشد سے ملاقات کی جس میں پاکستان سعودی اقتصادی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
پیر کو وزارت خزانہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران سینیٹر اورنگزیب نے اہم اقتصادی اشاریوں میں بہتری کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام کے بارے میں اپ ڈیٹس شیئر کیں۔
انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ شراکت داری پر اظہار تشکر کرتے ہوئے فنڈنگ ​​اور سرمایہ کاری میں سعودی عرب کی مسلسل حمایت کی اہمیت پر زور دیا جس نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
میں سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے سی ای او نے میکرو اکنامک استحکام اور نمو کے حوالے سے پاکستان کی پیش رفت کو سراہا جس سے مختلف شعبوں میں کثیر مقصدی سرمایہ کاری کے مواقع کھلے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مزید تعاون کے امکانات کا ذکر کرتے ہوئے مملکت کے سرمایہ کاروں کو مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے درمیان

پڑھیں:

وزیراعظم کا عمان کے سلطان کو فون، دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور

وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد کے لئے ٹیلیفون کیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعطم آفس سے جاری بیان کے مطابق عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج سلطنت عمان کے سلطان عزت مآب ھیثم بن طارق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انھوں نے  سلطان ھیثم اور عمان کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے غزہ کے عوام کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ بحران کے دوران عمان کے موقف پر سلطان کا شکریہ ادا کیا اور کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے لیے ان کی حمایت کو سراہا۔

 پاکستان اور عمان کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے سلطنت عمان کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے عمان کے سلطان کو  پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔ عزت مآب سلطان ہیثم نے دعوت قبول کرتے ہوئے  وزیراعظم کو بھی  عمان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔

دونوں دورے باہمی طور پر سفارتی ذرائع سے  مناسب تاریخوں پر ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • 1 اعشاریہ 9 بلین کا تاریخی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ، اقتصادی سروے
  • اقتصادے سروے میں آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے ترقی کرنے والا نمایاں شعبہ قرار
  • بھارت سے تمام مسائل کا حل کشمیر سے ہو کر نکلتا ہے، پانی پر سمجھوتا نہیں ہوگا، بلاول بھٹو
  • پاکستان کی آئی ایم ایف کی حالیہ قسط کے اجرا میں کس نے رکاوٹ ڈالی؟وزیرخزانہ نے  قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے بتا دیا
  • کس شعبے میں کتنے فیصد اضافہ ہوا؟وزیر خزانہ نے قومی اقتصادی سروے پیش کر دیا
  • قومی اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا، حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل میں ناکام
  • وزیراعظم کا عمان کے سلطان کو فون، دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور
  • پاکستان مصر کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے، وزیراعظم
  • وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی رہا ہو کر اپنی قوم کے درمیان ہوں گے، عمر ایوب
  • بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کرسکتا، ایسا کیا تو جنگ تصور ہو گا، یوسف رضا گیلانی