اسلام آباد ہائیکورٹ: ڈیپارٹمنٹل پروموشن اور انتظامی کمیٹی تبدیل، ججز سینیارٹی لسٹ بھی جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوسرے صوبوں سے 3 ججز کے مزید آنے کے بعد اہم تبدیلیاں کردی گئیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی اور انتظامی کمیٹی تبدیل کردی گئی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی سینیارٹی لسٹ جاری کردی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوسرے صوبوں سے 3 ججز کے آنے کے بعد مزید تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں جس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی تبدیل کردی گئی۔
چیف جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردیے گئے جبکہ سینئر جج جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو انتظامی کمیٹی کے ممبران مقرر کردیے گئے۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
دوسری جانب چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی بھی تبدیل کردی جبکہ نئی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی سینئر پیونی جج جسٹس سرفراز ڈوگر اورجسٹس اعظم خان پر مشتمل ہوگی۔ ایڈیشنل رجسٹرار اعجاز احمد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اس کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی سینیارٹی لسٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق سینیارٹی لسٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر سینیئر پیونی جج ہوں گے، جسٹس محسن اختر کیانی سینیارٹی لسٹ پر دوسرے نمبر پر چلے گئے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب تیسرے، جسٹس طارق محمود جہانگیری چوتھے نمبر، جسٹس بابر ستار پانچویں اور جسٹس سردار اسحاق خان کا سینیارٹی لسٹ میں چھٹا نمبر ہے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر ساتویں، جسٹس ثمن رفعت امتیاز آٹھویں نمبر پر ہیں جبکہ جسٹس خادم حسین نویں اور جسٹس اعظم خان دسویں نمبر پر ہوں گے، جسٹس آصف 11 ویں اور جسٹس انعام امین منہاس بارہویں نمبر پر ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ میں اسلام ا باد ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی سینیارٹی لسٹ اور جسٹس
پڑھیں:
آڈیو لیک کیس میں اہم پیشرفت، مقدمہ جسٹس اعظم خان کی عدالت کو منتقل
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت آڈیو لیک کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
آڈیو لیک کیس کو جسٹس بابر ستار کی عدالت سے منتقل کر کے جسٹس اعظم خان کی عدالت میں مقرر کر دیا گیا ہے، مقدمے کی یہ منتقلی جسٹس بابر ستار کا سنگل بنچ ختم ہونے کے باعث عمل میں آئی ہے۔
کیس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کل 4 نومبر کو جسٹس اعظم خان کریں گے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اس آڈیو لیک کیس کے خلاف حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو مزید کارروائی سے روک دیا تھا، یہ درخواستیں بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔