Daily Ausaf:
2025-04-25@08:37:37 GMT

مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

سال 2025 کے پہلے مہینے جنوری میں گلیکسی ایس سیریز کا بول بالا رہا۔

تاہم، مہینے کے اختتام تک اگرچہ ان کی مقبولیت میں معمولی کمی واقع ہوئی لیکن اس سیریز کے فونز نے ٹاپ پوزیشنز پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:

فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ ایس 25 الٹرا جبکہ دوسرے نمبر پر سام سنگ گلیکسی ایس 25 موجود ہے۔گلیکسی اے 55 تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج چوتھے، گلیکسی ایس 24 الٹرا پانچویں اور پوکو ایکس 7 پرو چھٹے نمبر پر ہیں۔

ایپل آئی فون 16 پرو میکس ساتویں، ریڈمی نوٹ 14 پرو پلس 5 جی (گلوبل) آٹھویں، گلیکسی ایس 25 پلس نویں اور ریڈمی نوٹ 13 پرو 10 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

ای سی سی اجلاس: ارکان کاچینی، کوکنگ آئل اور سبزیاں مہنگی ہونے پر اظہار برہمی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: گلیکسی ایس

پڑھیں:

خلا میں پاکستان کے کتنے سیٹلائٹ ہیں۔۔؟ اور پوری دنیا کے کتنے ہیں۔۔؟

 اس وقت دنیا کی تیزی سے جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے تبدیل ہو رہی ہے جس وجہ سے ہر ملک اپنے آپ کو ہر لحاظ سے ہر طرح کی ٹیکنالوجی سے مواصلات سے  سائنسی تحقیق سے دفاعی امور سے مضبوط  کر رہا ہے ۔ جس وجہ سے دنیا میں ٹیکنالوجی میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ہر ملک دوسرے ملک کو پیچے چھوڑنے کے لئے دوڑ لگا رہا ہے۔ جس کے لئے دنیا کے بیشتر ممالک ان سب چیزوں کو اپنے کنٹرول میں رکھنے کے لئے سیٹلائٹس کا استعمال بھی کر رہے ہیں۔ جو مختلف مقاصد جیسے مواصلات، زمین کی نگرانی، نیویگیشن، سائنسی تحقیق، اور دفاعی امور کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اس وقت  دنیا بھر میں خلا میں موجود مصنوعی سیٹلائٹس کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔سال  2025 مارچ   تک  زمین کے گرد تقریباً 11,833 فعال سیٹلائٹس گردش کر رہے ہیں۔

 خلا  میں سیٹلائٹس کی مجموعی تعداد:

 خلا میں مارچ 2025 تک دنیا کے  مختلف ممالک اور تنظیموں کے تقریبا 11,833 فعال سیٹلائٹس زمین کے مدار میں مختلف مقاصد پر کام کررہے  ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر سیٹلائٹس مواصلاتی مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جبکہ دیگر زمین کی نگرانی، نیویگیشن، سائنسی تحقیق، اور دفاعی امور کے لیے مختص ہیں۔ ​جس میں سب سے پہلے نمبر پر امریکہ آتا ہے جس کی خلا میں سب سے زیادہ اجاراداری قائم ہے۔

 خلا میں موجود   ممالک کے سیٹلائٹس کی تعداد :
سال 2025 کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت مختلف ممالک کے فعال سیٹلائٹس کی تعداد درج ذیل ہے:​

امریکہ اس وقت  5176 سیٹلائٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے ،دوسرے نمبر  پر  چین 1500 سے زائد سیٹلائٹس خلا میں بھیج چکا ہے۔ تیسرا نمبر  روس کا ہے جس کے  1000 سے زائد سیٹلائٹس ہیں۔ چوتھا نمبر  برطانیہ کا  300 سے زائد سیٹلائٹس کے ساتھ ہے۔ پانچویں نمبر پر  جاپان  200 سے زائد سیٹلائٹس ، چھٹے نمبر پر  فرانس  100 سے زائد سیٹلائٹس، ساتواں نمبر  بھارت کا اس کے بھی  100 سے زائد سیٹلائٹس خلا میں فعال ہیں۔ آٹھویں نمبر پر  کینیڈا  65 سیٹلائٹس کے ساتھ  اور پھر نواں نمبر  ہمارے ملک پاکستان کا آتا ہے جس نے اب تک خلا مٰیں  8 سیٹلائٹس  بھیجیں ہیں۔

خلا میں  موجود  پاکستان کے سیٹلائٹس اور ان کے نام: 
پاکستان کے پاس 2025 تک مجموعی طور پر 6 فعال  سیٹلائٹس ہیں، جن میں سے کچھ اہم سیٹلائٹس درج ذیل ہیں:​

PRSC-EO1: یہ پاکستان کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ زمین کی نگرانی کا سیٹلائٹ ہے، جو جنوری 2025 میں چین کے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا۔ ​
PAUSAT-1: یہ سیٹلائٹ جنوری 2025 میں SpaceX کے Falcon 9 راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا۔ 
PakSat-1R: یہ مواصلاتی سیٹلائٹ 2011 میں لانچ کیا گیا تھا اور 2025 یا 2026 میں اپنی مدت مکمل کرے گا۔ ​
پاکستان کی خلائی ایجنسی، سپارکو (SUPARCO)، چین کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اپنے خلائی پروگرام کو وسعت دے رہی ہے، جس میں مستقبل میں مزید سیٹلائٹس کی تیاری اور لانچنگ شامل ہے۔ ​پاکستان کے سیٹلائٹس مختلف اہم مقاصد کے لیے خلا میں سرگرمِ عمل ہیں۔ یہ سیٹلائٹس مواصلاتی، زمین کی نگرانی، سائنسی تحقیق اور تعلیم جیسے شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خلا میں پاکستان کے کتنے سیٹلائٹ ہیں۔۔؟ اور پوری دنیا کے کتنے ہیں۔۔؟
  • چین کا  مارکیٹ تک رسائی کے لیے منفی فہرست کے نئے ورژن کا اجراء
  • فلسطین اور کشمیر او آئی سی کے ایجنڈے میں سرِفہرست ہیں، یوسف ایم الدوبی
  • عمران خان سے ملاقات کا دن: 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کے حوالے
  • پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے
  • لاہور : بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار
  • بھارتی یوگا گرو حریف مشروب کے خلاف توہین آمیز اشتہار حذف کرنے پر تیار
  • سونا بیچنے کی اے ٹی ایم مقبول
  • پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے؟
  • وزیراعظم شہباز شریف سے گلیکسی اسپیس وفد کی ملاقات، اسپیس ٹیکنالوجی میں تعاون پر اتفاق