انشااللہ وہ دن دور نہیں جب مظلوم کشمیریوں کو آزادی حاصل ہوگی، مفتی عامر محمود
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
جے یو آئی ملتان کے ضلعی امیر کا کہنا ہے کہ بھارت جتنا مرضی مظلوم کشمیریوں پر ظلم کر لے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے مطالبے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، مظلوم کشمیریوں کی حمایت کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود، جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ، سرپرست حافظ محمد عمر شیخ، ضلعی ناظم اطلاعات رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی آزادی و خود مختاری کے لیے قائد مولانا فضل الرحمن اور دیگر اکابرین کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے، اقوام متحدہ ذمہ دارانہ کردار ادا کرے، جے یو آئی ملتان ضلع کے زیراہتمام پانچ فروری کو مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر ریلی مدرسہ قاسم العلوم گلگشت سے جلال باقری مسجد تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جبکہ 8 فروری کو جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری جے یو آئی ملتان ضلع کے مجلس عمومی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں پانچ فروری کو یوم کشمیر ریلی اور آٹھ فروری کو مولانا عبدالغفور حیدری کی ملتان آ مد کے حوالے سے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
جس میں مفتی حبیب اللہ بلال، مولانا زاہد حبیب، مولانا خواجہ محمد عبدالمالک، قاری محمد طیب فرید، قاری عبدالروف، قاری محمد یاسین، مولانا محمد جہانزیب، مولانا محمد یوسف مدنی، صاجزادہ محمود احمد نقشبندی، مولانا جاوید اقبال ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر جے یو آئی ضلع ملتان کے آٹھ فروری کو ہونے والے مرکزی مجلس عمومی اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، جبکہ اس موقع پر جے یو آئی کے سابقہ کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا اور پانچ فروری کو یوم کشمیر اور آٹھ فروری کو مولانا عبدالغفور حیدری کی ملتان آمد کے سلسلے میں منعقدہ پروگرامز کو ختم شکل دی گئی۔ مفتی عامر محمود نے مزید کہا کہ بھارت جتنا مرضی مظلوم کشمیریوں پر ظلم کر لے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے مطالبے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے اور مظلوم کشمیریوں کی حمایت کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، انشااللہ وہ دن دور نہیں جب مظلوم کشمیریوں کو آزادی حاصل ہوگی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مظلوم کشمیریوں کی آزادی جے یو آئی فروری کو کے لیے
پڑھیں:
مدرسے کے استاد کے ہاتھوں طالبعلم کی ہلاکت درندگی کی انتہا ہے: چیف خطیب خیبر پختونخوا
چیف خطیب خیبر پختون خوا مولانا محمد طیب قریشی—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاچیف خطیب خیبر پختونخوا مولانا محمد طیب قریشی کا کہنا ہے کہ مدرسے کے استاد کے ہاتھوں طالب علم کی ہلاکت درندگی کی انتہا ہے۔
پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں چیف خطیب خیبر پختونخوا مولانا محمد طیب قریشی نے سوات کے مدرسے میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے سوات: مدرسے میں بچے کی ہلاکت، مزید طلبہ پر تشدد کا انکشاف، 9 افراد گرفتار سوات: استاد کے مبینہ تشدد سے 14 سال کا طالبعلم جاں بحقان کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے، ایسے نام نہاد قاری اور استاد مدارس کے نام پر دھبہ ہیں۔
چیف خطیب خیبر پختونخوا مولانا محمد طیب قریشی نے کہا ہے کہ عوام غیر رجسٹرڈ مدارس میں بچوں کو داخل کرنے سے گریز کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وفاق المدارس کی جانب سے سوات واقعے کی مذمت خوش آئند ہے، دینی تعلیم کی آڑ میں حیوانیت کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔