آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیار ہیں، نیتن یاہو مزید جنگ چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں، ڈاکٹر خالد قدومی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حماس نے فلسطینیوں کو مصر اور اردن میں بسانے کا امریکی منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام آخری سانس تک لڑنے کے لیے تیار ہیں، نیتن یاہو مزید جنگ چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان حماس ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا تھا کہ حماس نے فلسطینیوں کو مصر اور اردن میں بسانے کا امریکی منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔ خالد قدومی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو مصر اور اردن میں بسانے کا منصوبہ ناقابل عمل ہے، مصری فلسطینی عوام کو قبول نہیں کرتے۔ ترجمان حماس کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام آخری سانس تک لڑنے کے لیے تیار ہیں، نیتن یاہو مزید جنگ چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں۔ ترجمان حماس ڈاکٹر خالد قدومی کا مزید کہنا تھا کہ طوفان الاقصٰی کے بعد اسرائیل کو دنیا کے سامنے بےنقاب کرنے میں مدد ملی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا تھا کہ تیار ہیں
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔