کراچی: ملیر میں ایک شخص نے خود کو آگ لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ فٹبال گراؤنڈ کے قریب ایک شخص نے خود کو آگ لگا دی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خود سوزی کی کوشش کرنے والے شخص کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے خاتون نے پھندہ ،ایک شخص نے خود کو آگ لگا کر خود کشی کر لیپولیس نے کہا کہ زخمی شخص کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص عدنان نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔
عدنان نے گھر والوں سے جھگڑے کے بعد خود کو آگ لگا کر خود سوزی کی کوشش کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خود کو
پڑھیں:
پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، ایک اہلکار شہید، دو زخمی
پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا ہوا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے کہا کہ دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود ملزمان کو سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔