مغربی کنارے میں اسرائیلی چیک پوسٹ پر فائرنگ؛ حملہ آور ملٹری کمپاؤنڈ میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
مغربی کنارے میں ایک مسلح حملہ آور نے اسرائیلی فوج کے اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے تیاسیر میں اسرائیلی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ ہوا ہے۔
اسرائیلی فوجی حملہ آور کو روکنے میں ناکام رہے۔ دوبدو جھڑپ میں 8 فوجی شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔
حملہ آور چیک پوسٹ پر اسرائیلی فوجیوں کو زیر کرنے کے بعد ملٹری کمپاؤنڈ میں داخل ہوگیا اور وہاں بھی اہلکاروں سے جھڑپ ہوئی۔
ملٹری کمپاؤنڈ میں بھی اسرائیلی فوج تاحال حملہ آور کو روکنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ حملہ آور فوجیوں کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگیا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملہ آور ابھی کمپاؤنڈ میں ہی موجود ہے، مزید نفری طلب کرلی، اُسے نکلنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔
صیہونی فوج کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور ایک سے زائد بھی ہوسکتے ہیں۔ فی الحال حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
یاد رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کا رخ کرلیا ہے۔ جہاں مزاحمت کاروں سے گھمسان کی جھڑپیں جاری ہیں۔
گزشتہ ایک برس کے دوران مغربی کنارے میں ان جھڑپوں کے دوران 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 40 سے زائد اسرائیلی فوجی اور شہری بھی مارے گئے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج کمپاو نڈ میں حملہ ا ور
پڑھیں:
پاکستانی ڈیفنس، ملٹری، نیوی اور فضائیہ کے ایڈوائزرز ناپسندیدہ شخصیات قرار ، بھارت چھوڑنے کا حکم
دہلی (اوصاف نیوز) پاکستانی سفارتخانے میں موجود ڈیفنس، ملٹری، نیوی اور فضائیہ کے ایڈوائزرز کو ’ناپسندیدہ شخصیات‘ قرار دیا گیا ہے،
ذرائع کے مطابق ان کے پاس انڈیا چھوڑنے کیلئے ایک ہفتہ ہے اور انڈیا بھی اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن سے اپنے ڈیفنس، ملٹری، نیوی اور فضائیہ کے ایڈوائزرز کو واپس بلا رہا ہے۔
نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کے ڈیفنس، ملٹری، نیوی اور فضائیہ کے ایڈوائزرز کو ’ناپسندیدہ شخصیات‘ قرار ددیتے ہوئے انہیں بھارت چھوڑنے کیلئے ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیدیا۔
سیکرٹری خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ہائی کمشنز میں ان عہدوں کو ختم تصویر کیا جاتا ہے سروس ایڈوائزرز کے عملے کے پانچ ارکان کو بھی دونوں ہائی کمشنز سے نکالا جائے گا۔ہائی کمشنز میں یکم مئی 2025 سے عملے کی تعداد 55 سے گھٹا کر 30 کی جا رہی ہے۔
بھارتی سفارتکاروں کو 48 گھنٹےمیں ملک چھوڑنے کا حکم دیاجائے: سپریم کورٹ بار کا مطالبہ