وفاقی حکومت کا یوم یکجہتی کشمیر پر کل ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے کل ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔کابینہ ڈویزن نے کل کی سرکاری چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، کیبنیٹ ڈویژن سیکریٹریٹ سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ کل 5 فروری 2025 بروز بدھ یومِ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیاکہ اس موقع پر ملک بھر میں شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق بدھ 5 فروری 2025 کو یومِ کشمیر کے موقع پرعام تعطیل کی بنا پر اس کے دفاتر بند رہیں گے۔
اس کے علاوہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں میں بھی عام تعطیل ہوگی، کل سیشن سول فیملی عدالتوں،ہائی کورٹ میں کل 5 فروری چھٹی ہوگی۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سال کے شروع میں سال بھر کی تعطیلات کا کلینڈر جاری کیا ہے جس کے مطابق پانچ فروری کو وفاقی تعطیل بھی ہوگی جس کے باعث ملک بھر میں تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے اور بازار بھی بند رہیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ملک بھر میں عام تعطیل نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت بند رہیں گے

پڑھیں:

ڈاکٹر محمد طفیل جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

جامعہ کراچی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی 4 سالہ مدت 28 جولائی کو ختم ہوگی۔ ڈاکٹر عراقی نے اس مدت سے قبل 3 برس جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر کی ذمے داریاں بھی سنبھالی تھیں وہ مجموعی طور پر 7 برس تک جامعہ کراچی کے وائس چانسلر رہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل کو جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، وہ 28 جولائی سے یہ نئی ذمے داری سنبھالیں گے۔ جامعہ کراچی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی 4 سالہ مدت 28 جولائی کو ختم ہوگی۔ ڈاکٹر عراقی نے اس مدت سے قبل 3 برس جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر کی ذمہ داریاں بھی سنبھالی تھیں وہ مجموعی طور پر 7 برس تک جامعہ کراچی کے وائس چانسلر رہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹر محمد طفیل جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
  • سرکاری ملازمتوں کا شاندار موقع! ماہانہ تنخواہ 1 لاکھ سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے تک
  • آزاد کشمیر انتخابات: لاہور ڈویژن کے کن 2 حلقوں میں پولنگ ہوگی؟
  • ڈاکٹر محمد طفیل جامعہ کراچی کے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان