راولپنڈی:آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر نے حالیہ بھارتی فوجی قیادت کے بیانات کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیانات بھارت کی بڑھتی ہوئی مایوسی کا ثبوت ہیں، پاکستان بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)

267ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے بھارتی فوج کے اشتعال انگیز بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے علاقائی استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

جنرل حافظ عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان آرمی ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہے، بھارتی فوج کے یہ بیانات دراصل اپنے عوام اور عالمی برادری کی توجہ اندرونی مسائل سے ہٹانے کی کوشش ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔

شرکاء نے فتنہ خوارج کے دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا اور عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔

آخر میں آرمی چیف نے بلوچستان میں عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کے اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور مادر وطن کے امن و استحکام کے لیے شہدائے افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد:

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انتظامیہ اور طلبہ نے پرتپاک استقبال کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج  کی حکمت عملی اور کامیابی پر روشنی ڈالی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جُڑی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ معرکہء حق میں فتح مُبین میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا کردار اہم رہا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا۔

طلباء و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے مزید ایسے انٹر ایکٹیو سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو عوام اپنی بیزاری کا بھرپور اظہار کریں گے: سلمان اکرم راجہ
  • اسحاق ڈار کل امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے، دفتر خارجہ
  • مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • ٹرمپ کے پاک بھارت سیز فائر کے مسلسل بیانات، راہول گاندھی مودی پر برس پڑے
  • اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب کا بھارت کو کرارا جواب
  • اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارتی جارحیت، کشمیر پر قبضے اور آبی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
  • سلامتی کونسل میں کھلا مباحثہ، پاکستانی سفیر نے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا
  • اسلام آباد میں چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ایکشن
  • ’’ سیاسی بیانات‘‘
  • چین یورپی یونین سربراہی اجلاس دوطرفہ تعاون اور بات چیت  کو فروغ دےگا،چینی وزارت خارجہ