لاپتا افراد کمیشن میں 2 ہزار 68 کیسز زیر التوا ،115 غیر ضروری کیسز خارج
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سال کے پہلے مہینے میں 89 لاپتا افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے، لاپتا افراد کمیشن نے جنوری 2025 ء کی رپورٹ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاپتا افراد کمیشن نے جنوری 2025ء کی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ ماہ 94 لاپتا افراد کا سراغ لگا لیا گیا، جن میں 89 لاپتا افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے، 2 افراد جیلوں میں جبکہ 2 حراستی مراکز میں قید پائے گئے اور ایک لاپتا فرد کی لاش برآمد ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سال کے پہلے مہینے میں لاپتا افراد کے 26 مزید کیسز کمیشن کو رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کمیشن نے 115 غیر ضروری کیسز کو خارج کردیا جبکہ کمیشن کے پاس اس وقت زیر التوا کیسز کی تعداد 2 ہزار 68 ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لاپتا افراد
پڑھیں:
خیبر پی کے میں پولیو کے دو کیس رپورٹ‘ ملک میں تعداد 26 ہو گئی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) جنوبی خیبر پی کے کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر ( ای او سی ) کے ترجمان نے کہا کہ وائرس کی روک تھام کے لیے جنوبی خیبر پی کے میں اعلیٰ معیار کی انسداد پولیو مہم جاری ہے جبکہ آج سے باجوڑ اور اپر دیر میں بھی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ رواں ہفتے 16 لاکھ 85 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔