سالانہ عرس حضور شیخ العالمؒ دربارِ عالیہ نیریاں شریف میں منعقد ہوا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت ) حضور شیخ العالم رحمۃ اللہ علیہ کی عرس کی تقریبات منعقد ہوئی جس کی صدرات علامہ خواجہ پیر محمد سلطان العارفین صدیقی نقشبندی الازہری نے کی۔ انہوں نے کہا علماکرام اور بزرگان دین کی خدمات کو آج اپنی نوجوان نسل کے سامنے پیش کرنا بہت ضروری ہے تاکہ انھیں معلوم ہو کہ قیام پاکستان میں علما کرام کا کتنا بڑا کردار تھا اور پاکستان کا مطالبہ کلمہ طیبہ علما کرام کی جدوجہد کی وجہ لوگوں پھیلا تھا اور آزادی کے لیے علما کرام نے ہی لوگوں کو تیار کیا تھا، حضور شیخ العالمؒ نے اپنی ساری زندگی عشقِ مصطفیٰ ﷺ، اشاعتِ دین، اصلاحِ امت اور انسانیت کی خدمت میں بسر کی آپ کی تعلیمات آج بھی مشعلِ راہ ہیں اور دنیا بھر میں لاکھوں عقیدت مند آپ کے روحانی فیوض و برکات سے مستفید ہورہے ہیںاور لوگوں کو دعوت دے رہے ہیں کہ اگر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاسل کرنی تو پھر قرآن وسنت کے مطابق اپنی زندگی کو گزارنا ہو گا اور تبدیلی اور انقلاب کا راستہ قرآن وسنت کا راستہ ہے آخرمیں ملک میں امن امان اور سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیر اعظم کی حجاج کرام کا معاملہ سعودی حکومت کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے انتظامی غفلت کی وجہ سے رہ جانے والے حجاج کرام کا معاملہ سعودی حکومت کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کرا دی۔
چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے مذہبی امور سینیٹر عطاء الرحمان کی سربراہی میں ایک وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور رہ جانے والے 67 ہزار حجاج کرام کے حوالے سے گفتگو کی۔ وزیر اعظم نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ جب اتنا بڑا وقوعہ ہونے جا رہا تھا تو کوئی اقدامات کیوں نہیں کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے اور تمام ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
چوہدری ارشد وڑائچ شرافت کی سیاست کا پیکر تھے، خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا:وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیر اعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ حجاج کرام کے معاملے پر ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار سے کہیں گے کہ وہ سعودی حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھائیں۔
مزید :