کراچی میں شہریوں لوٹنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں لوٹ مارکر کرنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے عیدگاہ پولیس کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی، اس دوران پکڑے جانے والے 3 جعلی کانسٹیبلز پکڑے گئے، ملزمان کے قبضے سے جعلی پولیس کارڈ، ایک پولیس کیپ، بیرٹ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ جعلی کانسٹیبلز شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گشت کرتے تھے، اس دوران پیٹرولنگ روکے جانے پر ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا تاہم شک کی بنیاد پر ان کی تھانے منتقلی کے بعد ملزمان کی اصلیت سامنے آئی جس پر انہیں فوری گرفتار کرلیا گیا، تحقیقات کے دوران ملزمان مجرمانہ ریکارڈ یافتہ نکلے۔(جاری ہے)
ادھر لاہور میں پولیس نے جعلی نکاح کے بعد دلہن کے روپ میں لوٹنے والے 4 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا، یہ گرفتاریاں پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کی گئیں، اس سلسلے میں آرگنائزڈکرائم یونٹ ڈیفنس نے ایک کارروائی میں دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والا 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کیا، کارروائی کے دوران جعلی دلہن اور نکاح خواں کو بھی گرفتار کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ ملزمان میں ساجد بشیر، محمد نعیم، مقدس بی بی اور اللہ رکھی شامل ہیں، جن میں سے ایک ان کا سرغنہ ہے، ملزمان جعلی نکاح کرواتے اور گھر والوں کو یرغمال بنا کر واردات کرکے فرار ہو جاتے تھے، گرفتار ملزمان نے تحقیقات کے دوران متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا، ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور دلہن ڈریس برآمد ہوئے، ان ملزمان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پبلک ریلیشن شپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جعلی کانسٹیبلز کے دوران
پڑھیں:
فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک،2 فرار
—فائل فوٹوفیصل آباد میں ڈرائی پورٹ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
فیصل آباد میں 3 ہفتے قبل دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ مارے گئے ملزمان متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔
ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔