یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اقوام متحدہ میں کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کی تھی اور کہا تھا کہ ہم کشمیر کی آزادی کے لیے ہزاروں سال جنگ لڑ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کی آزادی کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور بھارت نے اس پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ حق خود ارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے، جس سے انکار کرنا عالمی قوانین کے خلاف ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت میں ہمیشہ آواز بلند کرتا رہے گا۔ وزیر توانائی سندھ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اقوام متحدہ میں کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کی تھی اور کہا تھا کہ ہم کشمیر کی آزادی کے لیے ہزاروں سال جنگ لڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے شہید بھٹو کے تاریخی جملے کو بھی یاد کیا کہ میں کشمیر کے مسئلے پر نیند میں بھی غلطی نہیں کرسکتا۔ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے بھی ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھائی اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ سید ناصر حسین شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وزارت خارجہ کے دوران مسلہ کشمیر پر عالمی سطح پر آواز بلند کرنے کی بھی تعریف کی اور کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوری دنیا کے ضمیر کو جنجھوڑا تھا۔ وزیر توانائی سندھ نے آخر میں کہا کہ پیپلز پارٹی کشمیری عوام کے حق میں ہمیشہ ثابت قدم رہے گی اور ان کے ساتھ یکجہتی کا عہد کرتی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کشمیری عوام کے حق میں سید ناصر حسین شاہ نے وزیر توانائی سندھ آواز بلند کہا کہ

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر کی عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا، شدید نعرے بازی

مقبوضہ کشمیر کی عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ذرائع نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، پہلگام حملے کے بعد کشمیری عوام نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعووں کو یکسر مسترد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق  کشمیری عوام بھارتی میڈیا کی گمراہ کن رپورٹنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، کشمیری نوجوان "گوڈی میڈیا ہائے ہائے"  کے نعرے بلند کرتے رہے۔

ذرائع نے کہا کہ بھارتی میڈیا نمائندوں کو کشمیری عوام کے سامنے ہزمیت کا سامنا کرنا پڑا، پہلگام حملے میں بھارتی میڈیا کا منفی چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی ہمیشہ حکومت اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے، مراد علی شاہ
  • کینالز پر کام کی معطلی اور سی سی آئی اجلاس بلانے کا فیصلہ قومی یکجہتی کی فتح ہے، فریال تالپور
  • بھارت کے خلاف حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں، منہ توڑ جواب دیں گے، پیپلز پارٹی
  • بھارت کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے
  • بلاول بھٹو کینالز کے تنازع پر کسانوں کا مقدمہ جیت گئے، وفاق نے پیپلز پارٹی کی شرائط مان لیں
  • حکومت کاشتکاروں کو گندم کی پوری قیمت دے، ہم عوام کے اتحادی: گورنر 
  • مقبوضہ کشمیر کی عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا، شدید نعرے بازی
  • ببرلو بائی پاس پر احتجاج کے بعد وکلا نے سندھ پنجاب بارڈر کموں شہید کو بند کر دیا
  • مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا، شدید نعرے بازی
  • گورنر پنجاب ضرور ہوں مگر پہلے پیپلز پارٹی کا جیالا ہوں، سردار سلیم حیدر