بھیک مانگنے سعودی عرب جانیکی کوشش، ملزم کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
گرفتار ملزم عثمان کا تعلق سندھ کے شہر کندھکوٹ سے ہے اور ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز بھیک مانگنے کراچی سے سعودی عرب جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کے مطابق گرفتار ملزم عثمان کا تعلق سندھ کے شہر کندھکوٹ سے ہے اور ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو اس سے قبل گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا، مزید قانونی کارروائی کیلئے ملزم کو انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے، گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
نیو ٹاؤن پولیس کی کارروائی ، پی ٹی سی ایل دفتر میں چوری کی واردات میں ملوث تین سکیورٹی گارڈز گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) نیو ٹاؤن پولیس نے پی ٹی سی ایل دفتر میں چوری کی واردات میں ملوث تین سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پی ٹی سی ایل دفتر میں سکیورٹی گارڈ کے طور پر تعینات تھے جو چوری شدہ کاپر تاروں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے انہیں فروخت کرتے تھے۔(جاری ہے)
پولیس نے پانچ روز قبل درج ہونے والے مقدمے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے نامزد ملزمان کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے مسروقہ کاپر تاریں بھی برآمد کر لی گئیں۔
ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا، عوامی املاک کی حفاظت اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔