وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عدم شرکت کے باعث ریلی کی قیادت مشیر صحت نے کی۔ ریلی میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، سکول کے بچوں، سول سوسائٹی اور تاجروں نے بھی بھرپور شرکت کی۔   اسلام ٹائمز۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی وزراء سید قاسم علی شاہ، ملک لیاقت اور مشیر خزانہ مزمل اسلم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے دوران ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ شرکاء نے "کشمیر بنے گا پاکستان" کے نعرے بلند کیے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عدم شرکت کے باعث ریلی کی قیادت مشیر صحت نے کی۔ ریلی میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، سکول کے بچوں، سول سوسائٹی اور تاجروں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے بھارت کے مظالم کی مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 40 ڈگری، بنوں میں 38، پاراچنار میں 27 اور چترال میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بالائی علاقوں میں موسم قدرے معتدل رہا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جب کہ کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  ہے اور جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کی لہر رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز صرف چترال میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ پشاور کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ موسمی معمول سے زیادہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 40 ڈگری، بنوں میں 38، پاراچنار میں 27 اور چترال میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بالائی علاقوں میں موسم قدرے معتدل رہا۔ کالام اور مالم جبہ کا درجہ حرارت 19 ڈگری، دیر اپر کا 25 اور دیر لوئر تیمرگرہ کا 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

متعلقہ مضامین

  • کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے، آئی جی خیبر پختونخوا
  • خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اجلاس، بھارتی رویے کی مذمت، منہ توڑ جواب دینے کا عزم
  • خیبر پختونخوا مری کو 129 سال سے جاری مفت پانی کی فراہمی کیوں بند کرنے جا رہا ہے؟
  • خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ
  • خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
  • خیبر پختونخوا اسمبلی، افغان مہاجرین کی واپسی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور
  • خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
  • جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی
  • فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی، جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی