گوگل جیمنائی اپ ڈیٹ: فون ان لاک کیے بغیر اے آئی فیچرز تک رسائی ممکن
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
کیلیفورنیا: گوگل نے اپنے مصنوعی ذہانت (AI) ماڈل جیمنائی کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے، جس کے بعد اینڈرائیڈ صارفین فون کو ان لاک کیے بغیر جیمنائی ایکسٹینشنز اور دیگر AI فیچرز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
صارفین اب "Hey Google” کہہ کر یا سیٹنگز میں جا کر اس فیچر کو ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے، جیمنائی استعمال کرنے کے لیے ڈیوائس کو ان لاک کرنا لازمی تھا، لیکن اب صارفین فون کو ان لاک کیے بغیر اپنی روزمرہ کی کئی سرگرمیاں انجام دے سکیں گے۔
تاہم، سیکیورٹی اور پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ فیچر کیلنڈر، ای میلز یا دیگر پرسنل انفارمیشن تک رسائی فراہم نہیں کرے گا۔ ان معلومات کو حاصل کرنے کے لیے صارف کو بدستور فون ان لاک کرنا ہوگا۔
گوگل اینڈرائیڈ ڈیوائسز کو جیمنائی فیچرز کا مرکز بنا رہا ہے، تاکہ اسے دیگر AI اسسٹنٹس کے مقابلے میں زیادہ مؤثر اور جدید بنایا جا سکے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: ان لاک
پڑھیں:
ایپل واچ کیلئے واٹس ایپ ورژن کی آزمائش
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایپل واچ کے لیے ایپ ورژن کی آزمائش شروع کر دی ہے۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس ایپ کے ذریعے ایپل واچ صارفین واٹس ایپ چیٹ لسٹ میں میسجز اور میڈیا دیکھ سکیں گے، نوٹیفکیشن کا انتظار کیے بغیر نیا میسج بھیج سکیں گے اور ایموجیز کو استعمال کرتے ہوئے میسج ری ایکشن بھیج سکیں گے۔
اس کے علاوہ صارفین اس ورژن میں آڈیو میسج بھیج سکتے ہیں اور وائس ان پُٹ کے ذریعے پیغامات لکھوا سکتے ہیں۔
تاہم، اس کے استعمال کے لیے ایپل واچ کو واٹس ایپ رکھنے والے آئی فون سے کنیکٹ رکھنا ہوگا۔
ایپ کا یہ ورژن آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ کا بِیٹا ورژن25.32.10.71 انسٹال کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔