کراچی ایئرپورٹ سے گداگری کیلئے سعودی عرب جانے والا مسافر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ سے گداگری کےلیے سعودی عرب جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی میں گرفتار کیے گئے ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔
حکام کے مطابق ملزم پہلے بھی گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہوا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری ہے، اس دوران گداگری کی غرض سے مسافر کی سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گداگری کے غرض سے مسافر کی سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ملزم کی شناخت محمد عثمان کے نام سے ہوئی جس کا تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔
گرفتاری کے بعد ملزم کو مزید قانونی کارروائی کےلیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے حوالے کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے کے مطابق
پڑھیں:
5 جنوری 2021 کو واشنگٹن میں بم نصب کرنے والا ملزم گرفتار
ایف بی آئی نے 6 جنوری 2021 کو واشنگٹن میں کیپیٹل پر حملے سے ایک رات پہلے بم نصب کرنے کا ملزم گرفتار کرلیا۔
اٹارنی جنرل پام بونڈی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 سال کے ملزم کا نام برائن کول جونیئر ہے اور وہ وڈ برج ورجینیا میں والدین کے ساتھ رہتا ہے۔
حکام نے 5 جنوری کو ملزم کے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی اور ری پبلکن ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کے باہر بم نصب کرنے کی ویڈیو جاری کی تھی اور نشاندہی پر 5 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔
واضح رہے کہ حکام نے دونوں بم ناکارہ بنادیے تھے۔