ناظم آباد جمخانہ بلوز ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے پری کوارٹر فائنل میں ناظم آباد جمخانہ بلوز نے میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے گئے پہلے پری کوارٹر فائنل میں میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2۔34 اوورز میں 156 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔جواب میں ناظم آباد جیمخانہ بلوز نے 2 وکٹوں پر 157 رنز بنالئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کوارٹر فائنل میں
پڑھیں:
کراچی، نارتھ ناظم آباد میں ٹرک کی ٹکر سے فوڈ رائیڈر جاں بحق
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے فوڈ رائیڈر جاں بحق ہوگیا۔
نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت ناظم آباد کے رہائشی بابر کے نام سے ہوئی اور وہ فوڈ رائیڈر کا کام کرتا تھا۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار موبائل فون استعمال کرتا ہوا جارہا تھا کہ ٹرک کے پچھلے ٹائر کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہوا۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر ٹرک بھی تحویل میں لے لیا، بابر کے پڑوسی کا کہنا ہے کہ بابر دن میں چپس کا ٹھیلہ لگاتا تھا اور رات میں فوڈ رائیڈر کا کام کرتا تھا۔