2025-08-05@19:08:09 GMT
تلاش کی گنتی: 28

«کروڑ روپے مالیت»:

    کراچی: ڈائریکٹوریٹ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے گزشتہ دو سال کے دوران 60 ارب 50 کروڑ روپے مالیت کی کسٹمز ڈیوٹی و دیگر ٹیکسوں کی چوری کی نشاندہی کرنے کے بعد 6 ارب 70 کروڑ روپے مالیت کے خطیر ریونیو کی وصولیاں کی ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے منگل کو جاری ہونیوالے دو سالہ کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ذوالفقار چوہدری کی قیادت میں موصولہ خفیہ اطلاعات پر بعد ازکسٹمز کلئیرنس آڈٹ میں درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔ اس عرصے میں ڈائریکٹوریٹ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ سائوتھ کی جانب سے صرف سولر پینل کی درآمدات میں ایک کھرب 20ارب روپے مالیت کی...
    علامتی فوٹو مری میں جیولر شاپ سے 4 کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق مری کے دیول بازار میں چور جیولر شاپ سے 4 کروڑ روپے مالیت کے زیوارت چوری کر گئے۔پولیس حکام کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کے زیورات کی چوری کی واردات رات گئے ہوئی تھی۔دیول بازار میں چوری کی واردات کی خبر سامنے آنے پر تاجروں اور عوام نے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی۔پولیس نے تاجروں کو 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد بازار کو ٹریفک کےلیے کھول دیا گیا۔
    اسلام آبا د: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں 7 کامیاب کارروائیاں کیں، جن میں 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 168.443 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت 2 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ راولپنڈی کے علاقے مریڑ حسن میں اسکول کے قریب کارروائی کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 105 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں جن کا وزن 55 گرام تھا۔ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ یہ گولیاں تعلیمی اداروں کے طلبہ کو فروخت کرتا تھا۔...
    وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ایک کروڑ روپے تک کی جائیداد خریدنے پر خریدار کو ایک کروڑ روپے ظاہر کرنے ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: جائیداد کی منتقلی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی واپس لینے کا امکان وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر نے کہا ہے کہ متوسط طبقے کو ایک کروڑ روپے تک کی جائیداد خریداری سے پہلے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ آیا اس کے پاس اتنے پیسے ہیں بھی یا نہیں۔ بلال اظہر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بتایا کہ متوسط طبقے کو ایک کروڑ روپے تک کی جائیداد خریداری کی اجازت ہوگی لیکن اس کے لیے ایک کروڑ روپے ظاہر کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ 30 لاکھ روپے...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی وزارت دفاع نے 30 ہزار کروڑ روپے مالیت کے دفاعی نظام کی خریداری کی تجویز منظوری کیلئے پیش کردی۔ بھارتی فوج کیلئے ”کوئیک ری ایکشن سرفیس-ٹو-ائیر میزائل سسٹم“ (QRSAM) خریداری کی منظوری لی جائے گی۔ بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی نیوز کے مطابق، ’اس دفاعی نظام کی مالیت تقریباً 30 ہزار کروڑ روپے ہے‘۔ اے این آئی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بھارتی فوج کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے لیا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق دفاعی نظام QRSAM کی رینج 30 کلومیٹر تک ہے، یہ نظام موبائل ہے اور 360 ڈگری ریڈار کوریج فراہم کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ جدید نظام ڈی آر ڈی او، بی ای ایل...
    راولپنڈی: اے این ایف نے انسداد اسمگلنگ آپریشنز میں 30 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 30 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 318.400 کلوگرام منشیات برآمد کر لی اور 3 مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پہلی کارروائی لاہور میں کی گئی، جہاں ایک کوریئر آفس سے سعودی عرب بھیجے جانے والے پارسل کی تلاشی کے دوران 400 گرام آئس برآمد ہوئی۔ یہ کارروائی اے این ایف نے انٹیلی جنس اطلاعات پر کی، جس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر منشیات کی ترسیل کو روکنا تھا۔ دوسری...
    کراچی میں مزدوروں  نے ایک گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پیش آئی۔پولیس نے بتایا کہ مزدوروں نے  گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری کیے جس کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 مزدور گرفتار کر لیے۔پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرکے سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
    راولپنڈی میں وزیر اعلی پنجاب کی چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے ذریعے اربوں روپے مالیت  کے چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبے کا کنٹریکٹ منسوخ کردیا گیا، 20 ارب 40 کروڑ مالیت کے ایشن ڈویلپمنٹ بنک فنڈڈ پراجیکٹ کے کنٹرکٹ کا  دوبارہ ٹینڈر ہوگا، لاٹ 2 اور لاٹ 3 کا کنٹریکٹ غیر ملکی کمپنی کو 20 ارب 40 کروڑ میں ایوارڈ کیا گیا تھا رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے نوٹس لینے پر ایک مالیاتی سکینڈل جنم نہ لے سکا، کنٹریکٹ بڈنگ کے جوائنٹ ونچر میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستانی کمپنی کو ایگریمنٹ سے الگ کردیا گیا تھا، 20 ارب 40 کروڑ مالیت کا کنٹریکٹ صرف ترکش کمپنی کو ایوارڈ کردیا گیا تھا۔ وزیر اعلی پنجاب  مریم...
    اے این ایف نے انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 4  کروڑ  83 لاکھ روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی۔ ترجمان کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 9 مختلف کارروائیوں میں 2 خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 کروڑ 83 لاکھ روپے مالیت کی 76 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی۔ چکلالہ (راولپنڈی) میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 26 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔ علاوہ ازیں موٹروے اسلام آباد کے قریب 2 خواتین کے بیگ سے 2 کلو ہیروئن، 3.6 کلو چرس اور 1.6 کلو آئس برآمد کی گئی جب کہ کراچی کمپنی (اسلام آباد) میں ملزم کے قبضے...
    راولپنڈی: اے این ایف نے ساڑھے 5 کروڑ  روپے سے زائد مالیت کی منشیات پکڑ کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران  7 مختلف کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 5 کروڑ 57 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 140.513 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیاں باغ ناران پارک پشاور کے قریب گاڑی سے 2 کلوگرام چرس، 500 عدد ایکسٹی گولیاں اور پستول برآمد کرکے  3 ملزمان  کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔...
     طیب مقبول: فیصل آباد میں پولیس کے مال خانوں سے قیمتی اسلحہ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس سے سرکاری خزانے کو ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔  رپورٹ کے مطابق70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ایس ایم جی گنز، 25 لاکھ روپے سے زائد کی 10 ناکارہ ایس ایم جیز، اور دیگر قیمتی اسلحہ غائب ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف گنز میں نقائص اور ٹیمپرنگ کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ شدید گرمی اورہیٹ ویو کا خطرہ,پی ڈی ایم اے کا سکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان تفصیلات کے مطابق 36 لاکھ روپے مالیت کی 16 ایس ایم جی گنز کو تبدیل کر دیا گیا جبکہ 2.5 لاکھ روپے...
    سامان کی تفصیلی تلاشی کے دوران 70 ہزار امریکی ڈالر، 2200 کینیڈین ڈالر اور 1 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے برآمد کیے۔ اسلام ٹائمز۔ اے ایس ایف کے عملے نے کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز کے مسافر سے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی مختلف غیر ملکی کرنسی برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پر سفر کرنے والے مسافر عرفان الحق کے سامان میں غیر ملکی کرنسی کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی۔ اے ایس ایف اہلکاروں نے سامان کی تفصیلی تلاشی کے دوران 70 ہزار امریکی ڈالر، 2200 کینیڈین ڈالر اور 1 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے برآمد کیے۔ برآمد شدہ رقم کی مجموعی مالیت دو کروڑ ایک لاکھ...
    ارمغان کے گھر سے اس سے پہلے 4کروڑ 35لاکھ کی آڈی ای ٹرون کاربرآمد کی گئی تھی ریکارڈ کے مطابق کال سینٹر سے حاصل کردہ رقم سے ارمغان نے 8گاڑیاں خریدی تھیں مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کی ملکیتی 5 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جیپ برآمد کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے قائد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کی ملکیتی 5کروڑ 85 لاکھ روپے مالیت کی فورڈ ریپٹرجیپ برآمد کرلی۔ایف آئی اے ٹیم نے اسپیشلائزڈ یونٹ کے ہمراہ کارروائی کی۔قبل ازیں ارمغان کے گھر سے 4 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کی آڈی ای...
    کراچی: مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کی  ملکیتی 5 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جیپ برآمد کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے قائد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کی ملکیتی 5 کروڑ 85 لاکھ روپےمالیت کی فورڈ ریپٹرجیپ برآمد کرلی۔ ایف آئی اے ٹیم نے اسپیشلائزڈ یونٹ کے ہمراہ کارروائی کی۔ قبل ازیں ارمغان کے گھر سے 4 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کی آڈی ای ٹرون کاربرآمد کی گئی تھی۔ ریکارڈ کے مطابق کال سینٹر سے حاصل کردہ رقم سےارمغان نے 8 گاڑیاں خریدی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف کمپنیوں...
    بھارت میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکار الو ارجن بن گئے جنہوں نے مختصر وقت میں بہت زیادہ کامیاب فلمیں انڈسٹری کو دیں۔ انڈین ایکسپریس پر بھارت کے دس اداکاروں کی کمائی اور اثاثوں کے حوالے سے ایک مضمون شائع کیا گیا جس میں بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین اداکاروں کی فیس اور اثاثوں کے حوالے سے اعداد و شمار فوربز میگزین کی مدد سے شائع کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق الو ارجن ایک فلم کے 300 کروڑ یعنی 3 ارب بھارتی روپے لیتے ہیں اور اس حساب سے وہ بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں۔ جن کے اثاثوں کی مالیت اس وقت 350 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ دوسرے نمبر پر جوزف وجے ہیں جو فی...
    راولپنڈی میں 3 کار چوروں کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 5 گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔   راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے تین کار چور گرفتار کرکے ڈیرھ کروڑ روپے سے زاہد مالیت کی پانچ  گاڑیاں برآمد کرلیں۔ ملزمان ماسٹر کی(چابی) کی مدد سے گاڑیاں چوری کرتے اور پشاوراور لکی مروت لے جا کر فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 5 گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان کی شناخت  نعمان،محمد جنید اور عبدالرحمن کے ناموں سے ہوئی۔  پولیس ترجمان کا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے...
    معروف گلوکار میکا سنگھ نے اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی محبت کو یاد کرتے ہوئے دو دلچسپ قصے سنائے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میکا سنگھ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں نے اپنے پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان کو ایک انگوٹھی تحفے میں دی تھی۔ جس پر شاہ رخ خان نے بہت محبت کا اظہار کیا اور میرا تحفہ قبول کرلیا لیکن اگلے روز مجھے کال کی اور کہا کہ پاجی یہ تو 50 لاکھ بھارتی روپے (پاکستانی سوا کروڑ سے زائد) کی ہے۔ میکا سنگھ کے بقول شاہ رخ خان نے اصرار کیا کہ اتنا مہنگا تحفہ مناسب نہیں۔ آپ یہ انگوٹھی واپس لے لیں لیکن میں نے کہا کہ میں آپ کا بڑا مداح ہوں اور آپ سے محبت...
    وزیر اعظم شہباز شریف : فوٹو فائل وزیر اعظم شہباز شریف کے پاکستان سے زیادہ اثاثے بیرون ملک ہیں، 2024 کے الیکشن سے پہلے کاغذات نامزدگی میں جمع کروائی گئی تفصیلات سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق اندرون ملک شہباز شریف کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 40 لاکھ روپے اور بیرون ملک اثاثوں کی مالیت 5 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔دی نیوز کے نمائندے قاسم عباسی کی رپورٹ کے مطابق فافن کی ویب سائٹ پر موجود اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2018 کے انتخابات سے پہلے بیرون ملک شہباز شریف کے اثاثوں کی مالیت 14 کروڑ 60 لاکھ اور اندورن ملک مالیت 20 کروڑ 50 لاکھ تھی۔رپورٹ کے مطابق2024  کے الیکشن کے وقت صدر آصف علی زرداری کے کل...
    کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت صدر کراچی میں واقع معروف موبائل و الیکٹرانکس مارکیٹ اسٹار سٹی موبائل مارکیٹ میں ایک بڑی کارروائی کی۔ کارروائی میں 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فونز، ٹیبلٹس، اسمارٹ واچز، ائیر پوڈز اور دیگر الیکٹرانک اشیاء برآمد کی گئیں۔ کسٹمز حکام کے مطابق یہ آپریشن خفیہ اطلاع پر کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی اور خفیہ ایجنسی کی مشترکہ کوششوں سے انجام دیا گیا۔ آپریشن کے دوران موبائل مارکیٹ کے متعدد گوداموں پر چھاپے مارے گئے، جس میں 2,500 سے زائد استعمال شدہ موبائل فونز، 350 سے زائد مختلف برانڈز کے ٹیبلٹس، اسمارٹ واچز، ائیر پوڈز، بھارتی گٹکا اور مائع ویپ فلیور بھی برآمد...
    قبضہ کرنے والوں میں بریگیڈیئر سعید اللہ، کرنل ریٹائرڈ سہیل ملک شامل ہیں۔ شہزاد علی اور منظور حسین بھی قبضہ کرنے والوں میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹیل ملز کی 75 کروڑ روپے مالیت کی اراضی پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ حکام کے مطابق گلشن حدید کالونی کے 176 پلاٹس پر تجاوزات قائم کی گئیں۔ اسٹیل ملز انتظامیہ غفلت اور نااہلی کے باعث زمین کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی۔ 54 ایکڑ اراضی بلڈرز اور 4 دیگر افراد کو 30 سالہ لیز پر دی گئی۔ بعد میں 4 افراد نے اسٹیل ملز کی 35 ایکڑ اراضی پر قبضہ کر لیا۔ ان میں بریگیڈیئر سعید اللہ، کرنل ریٹائرڈ سہیل ملک شامل ہیں۔ شہزاد علی اور منظور حسین بھی قبضہ کرنے...
    ایئرپورٹ سے کسٹم حکام نے بنکاک سے آنے والے ایسے شخص کو 19 کروڑ سے زائد مالیت کا ہیروں کا ہار برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا ہے۔یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے جہاں دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر بنکاک سے آنے والے مشکوک بھارتی شہری کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے سامان سے قیمتی ہیروں والا نیکلس برآمد ہوا جس کی مالیت بھارتی کرنسی میں ساڑھے 6 کروڑ روپے (پاکستانی 60 کروڑ روپے سے زائد) بتائی جا رہی ہے۔اس نیکلس کی چین پر بیضوی اور مستطیل شکل کے ہیرے جڑے ہیں، جبکہ پینڈنٹ کے مرکز میں پیلے رنگ کا ہیرا ہے اور اردگرد شفاف ہیرے ہیں۔کسٹم حکام نے ملزم کو گرفتار کرنے کے...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر ہیروں کا تقریبا ساڑھے 19 کروڑ روپے کا نیکلس اسمگل کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کسٹم حکام نے کہا کہ یہ شخص بھارتی شہری ہے اور وہ بنکاک سے آیا تھا۔ اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے نیکلس برآمد ہوا۔(جاری ہے) نیکلس کی چین پر بیضوی اور مستطیل شکل کے ہیرے جڑے ہیں، جبکہ پینڈنٹ جس کے مرکز میں پیلے رنگ کا ہیرا ہے اور اردگرد شفاف ہیرے ہیں۔کسٹم حکام نے ملزم کے خلاف اسمگلنگ کا کیس درج کیا ہے۔ نیکلس کی مالیت کا تخمینہ تقریبا ساڑھے...
    ملزم نے انکشاف کیا کہ یہ ہیروئن راولپنڈی سے نجی بس کورئیر سروس کے ذریعے کراچی بھیجی گئی تھی اور اسے بیرونِ ملک اسمگل کرنے کا منصوبہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے ضلع کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے نجی بس سروس کی کورئیر برانچ پر چھاپہ مارا۔ کارروائی میں گتے کے کارٹن میں چھپائی گئی 3.5 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی گئی جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ محکمہ کے ترجمان کے مطابق، پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ یہ ہیروئن راولپنڈی سے نجی بس کورئیر سروس کے ذریعے کراچی بھیجی گئی تھی اور اسے بیرونِ ملک...
    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 1 کروڑ سے زائد مالیت کی 148.825 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئیں۔ پشاور میں حیات آباد ٹول پلازہ رنگ روڈ  کے قریب کار کے خفیہ خانوں سے  72 کلو گرام چرس اور  9.6 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔ گوجرانوالہ میں لاری اڈا جی ٹی روڈ کے قریب بیگز سے 62.4 کلو گرام چرس اور 4.8 کلو گرام افیون برآمد کر کے  2 ملزمان کو  گرفتارکر لیا گیا۔ گولڑہ موڑ اسلام آباد کے قریب غیر ملکی باشندے سے 28...
    اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے انکشاف کیاہے کہ پاکستانی شہریوں کےلائف اسٹائل سےعالمی مالیاتی ادارے بھی حیران ہے، وہ شہریوں کے طرز زندگی کو دیکھ کر ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی موحودہ شرح کونہیں مانتے، غیر ظاہر شدہ رقم سے ایک کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی پراپرٹی خریدنے پر پابندی ہو گی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی خزانہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ صرف 12افراد نے 10 ارب روپے یا زیادہ مالیت کے اثاثے ظاہر کئے ہیں، ہم ماضی میں سخت فیصلے ملتوی کرتے آئے ہیں، 70سال سے یہ ملک اسی طرح...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو میں کرنٹ لگنے سے ایک کروڑ مالیت کے 2 بچھڑے ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپوسینٹرمیں جاری کیٹل شو ایک اسٹال پر متعدد مویشیوں کو کرنٹ لگ گیا۔ایکسپومیں کرنٹ لگنے سے 2 بیل ہلاک ہوئے جبکہ دیگر مویشی بھی متاثر ہوئے مگر جان بچ گئی۔صدرڈیری اینڈ کیٹل فارمرزایسوسی ایشن شاکر عمر گجر نے بتایا کہ دونوں بچھڑوں کی مالیت ایک کروڑروپے ہے۔سندھ گورنمنٹ نے 13 کروڑ روپے کی خطیر رقم ایکسپوپرخرچ کی ، کمزورمینجمنٹ کی وجہ سے قیمتی مویشی کرنٹ سے مرگئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ بجلی کاکام کرنے کے دوران پیش آیا، بظاہرواقع میں کیٹل فارم مالک کی غفلت ہی سامنے آئی ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔
۱