میرٹھ: کروڑوں روپے مالیت کا بیل ’ودھایک‘ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
بھارتی شہر میرٹھ میں قائم آئی آئی ایم ٹی یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے تین روزہ آل انڈیا فارمرز فیئر میں آٹھ کروڑ بھارتی روپے (25 کروڑ پاکستانی روپے مالیت سے زیادہ) مالیت کے بیل نے میلہ لوٹ لیا۔
’ودھایک‘ نامی بیل نے میلے میں ملک بھر سے آئے تمام کسانوں اور جانور پالنے والوں کی توجہ کھینچ لی۔
کالے رنگ کے اس بیل کے مالک پدما شری ایوارڈ یافتہ نریندرا سنگھ ہیں جن کا تعلق ہریانہ سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ودھایک اپنے نام کی طرح ہے۔ جسامت میں مضبوط اور ظاہر میں متاثر کن اور بے مثال ہے۔ یہ مراہ نسل کا ہے۔
میلے میں ہریانہ، پنجاب، دہلی، اترکھنڈ، راجھستان اور مدھیا پردیش کے کسانوں نے حصہ جو اپنے ساتھ اپنے بہترین جانور لے کر آئے تھے۔ لیکن ودھایک کے تمام توجہ اپنی جانب کرلی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شوہر نے ایک ارب روپے کی لاٹری جیتنے کی خبر بیوی سے چھپائی، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
جاپان میں ایک 66 سالہ شخص نے لاٹری سے تقریباً 60 کروڑ ین (ایک ارب پاکستانی روپے سے زائد) جیتنے کے بعد اپنی بیوی سے یہ خوشخبری چھپانے کا فیصلہ کیا اور پرتعیش زندگی خفیہ طور پر گزارنے لگا۔
جاپانی میڈیا کے مطابق، اس شخص، جسے صرف ’ایس‘ کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، ٹوکیو میں اپنی بیوی کے ساتھ رہتا ہے۔ دونوں کی مشترکہ پنشن تقریباً 3 لاکھ ین ہے۔ ایس کی اہلیہ انتہائی کفایت شعار تھیں اور شادی کے بعد شوہر کو غیر ضروری خرچ، باہر کھانا یا مہنگی چیزیں خریدنے سے روک کر رکھتی تھیں۔ اسی لیے ایس نے اپنی جیت کی اصل رقم بیوی سے چھپائی اور صرف 50 لاکھ ین بتائی۔
ایس نے بتایا کہ لاٹری جیتنا اس کے لیے انتہائی حیران کن تجربہ تھا اور ابتدا میں وہ خوفزدہ بھی رہا۔ بعد ازاں اس نے خفیہ طور پر ایک لگژری گاڑی خریدی، مختلف ریزورٹس میں قیام کیا اور جاپان بھر میں سفر کرتے ہوئے چھ ماہ میں تقریباً ایک کروڑ 80 لاکھ ین خرچ کیے۔ شک سے بچنے کے لیے وہ روزانہ گاڑی زیرِ زمین پارکنگ میں چھپاتا اور پرانے کپڑے پہن کر گھر واپس آتا۔
اگرچہ ایس کی زندگی پرتعیش تھی، مگر اسے تنہائی، پچھتاوے اور ذہنی دباؤ کا سامنا رہا۔ ایس نے اعتراف کیا کہ اگر یہ رقم محنت سے کمائی جاتی تو فخر محسوس ہوتا، لیکن اچانک ملی دولت نے اس کی زندگی بدل کر رکھ دی۔
آخر کار، ایس نے ماہرِ نفسیات سے مشاورت کی اور 50 کروڑ ین کی انشورنس پالیسیاں اپنی اہلیہ اور بچوں کے نام خرید کر خاندان کے مستقبل کے لیے مالی تحفظ یقینی بنایا۔