وزیر اعظم شہباز شریف : فوٹو فائل

وزیر اعظم شہباز شریف کے پاکستان سے زیادہ اثاثے بیرون ملک ہیں، 2024 کے الیکشن سے پہلے کاغذات نامزدگی میں جمع کروائی گئی تفصیلات سامنے آگئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق اندرون ملک شہباز شریف کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 40 لاکھ روپے اور بیرون ملک اثاثوں کی مالیت 5 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔

دی نیوز کے نمائندے قاسم عباسی کی رپورٹ کے مطابق فافن کی ویب سائٹ پر موجود اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2018 کے انتخابات سے پہلے بیرون ملک شہباز شریف کے اثاثوں کی مالیت 14 کروڑ 60 لاکھ اور اندورن ملک مالیت 20 کروڑ 50 لاکھ تھی۔

رپورٹ کے مطابق2024  کے الیکشن کے وقت صدر آصف علی زرداری کے کل اثاثوں کی مالیت 2 ارب روپے تھی جس میں بیرون ملک کوئی اثاثہ نہیں، 2018  میں جمع کروائی گئی تفصیلات کے مطابق صدر زرداری کے کُل اثاثوں کی مالیت 65 کروڑ 40  لاکھ روپے تھی جس میں سے 9 کروڑ 90 لاکھ روپے کے اثاثے بیرون ملک تھے۔

فافن کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف بیرون ملک 7 کروڑ 90 لاکھ روپے کے اثاثوں کے ملک ہیں جبکہ اندورن ملک ان کے اثاثوں کی مالیت7 کروڑ 40 لاکھ روپے ہیں۔

2024 کے الیکشن سے پہلے بلاول بھٹو زرداری کے کُل اثاثوں کی مالیت ایک اعشاریہ 9 ارب روپے تھی، جن میں سے ایک اعشاریہ 7 ارب روپے کے اثاثے بیرون ملک تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پاکستان میں اثاثوں کی مالیت 80 کروڑ روپے ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے پاکستان میں اثاثوں کی مالیت 9 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے،  دونوں رہنماؤں کے بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اثاثوں کی مالیت اثاثے بیرون ملک شہباز شریف کے کے پاکستان کے اثاثوں لاکھ روپے کروڑ 40

پڑھیں:

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد:

حکومت نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے 95.049 ملین روپے (تقریباً 9 کروڑ 50 لاکھ روپے) مالیت کی نئی بلٹ پروف ٹویوٹا لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ گاڑی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سیکریٹریٹ کے استعمال کے لیے حاصل کی جائے گی تاکہ چینی وفود اور ماہرین کو محفوظ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق چینی شہریوں کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ذمے داری ہے اسی مقصد کے تحت یہ گاڑی خریدی جا رہی ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ نئی لینڈ کروزر پہلے سے موجود بلٹ پروف گاڑیوں اور کم از کم 2ہیلی کاپٹروں کے علاوہ ہوگی، جنھیں مختلف سرکاری ادارے چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے استعمال کر رہے ہیں یا خریدنے کے عمل میں ہیں۔

سی پیک سیکریٹریٹ نے موقف اختیار کیا کہ کابینہ ڈویژن کے محدود گاڑیوں کے بیڑے کے باعث مطلوبہ وقت پر بلٹ پروف گاڑیاں دستیاب نہیں ہوتیں، جس سے اہم سرکاری ملاقاتوں، غیر ملکی وفود کے دوروں اور اجلاسوں میں تاخیر یا بعض اوقات منسوخی کی نوبت آ جاتی ہے۔

دستاویزات کے مطابق نجی مارکیٹ سے کرائے پر بلٹ پروف گاڑیاں لینا نہ صرف غیر یقینی بلکہ انتہائی مہنگا بھی ثابت ہوتا ہے، جس سے قومی خزانے پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔حکومت نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) کے رول 42(c)(vii) کے تحت براہِ راست معاہدے کے ذریعے گاڑی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

3 ٹویوٹا ڈیلرز نے قیمتیں پیش کیں، جن میں،ٹویوٹا سینٹرل موٹرز: 95.049 ملین روپے،ٹویوٹا پورٹ قاسم: 95.25 ملین روپے،ٹویوٹا سوسائٹی: 95.45 ملین روپے ہے،حکومت نے سب سے کم بولی دینے والی ٹویوٹا سینٹرل موٹرز کی پیشکش منظور کر لی۔

سی پیک سیکریٹریٹ کے پاس گاڑی کی خریداری کے لیے مطلوبہ رقم موجود نہیں تھی، جس پر وزارتِ منصوبہ بندی نے مختلف منصوبوں سے 5 کروڑ 83 لاکھ روپے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

تاہم مالی سال کے اختتام تک ضروری منظوری نہ ملنے کے باعث آرڈر جاری نہ ہو سکا۔

وزارت نے یہ رقم مختلف منصوبوں سے فراہم کرنے کا انتظام کیا، جن میں،سینٹر فار ایکسی لینس برائے سی پیک سے 1 کروڑ 88 لاکھ روپیوفاقی ایس ڈی جیز پروگرام سے 91 لاکھ روپے،مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منصوبے سے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے،پالیسی ریسرچ گرانٹس پروگرام سے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے ،ان میں 62 لاکھ روپے وہ بھی شامل تھے جو کنٹریکٹ ملازمین کی ادائیگی کے لیے مختص تھے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  •  بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم