Jasarat News:
2025-08-04@19:43:12 GMT

حادثات واقعات میں13افراد جاں بحق ‘13 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات کے دوران خواتین ، بچی اور ایک لڑکے سمیت 13افراد جاں بحق اورخواتین اور بچوں سمیت 13افراد زخمی ہوئے ،فائرنگ میں ملوث سیکورٹی گارڈ کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کیے علاقے میلینیم مال آر جے کے شاپنگ سینٹر کے سامنے شیل پمپ کی طرف جاتے ہوئے بدھ کی شام پانچ بجے کے قریب تیز رفتار بے قابو ریتی بجری کا ڈمپر نے کئی موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کی کچل دیا، ایک خاتون اور مرد سمیت 3افراد جاںبحق ہوگئے3 موٹر سائیکل ایک منی لوڈنگ ٹرک، رکشہ اور 2 کار وں کو نقصان پہنچا 3افراد زخمی ہوئے ۔ جاںبحق اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں زخمی سمیت 5 ڈاکو گرفتار، اسلحہ، موٹرسائیکل برآمد

کراچی:

مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلوں میں زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس نے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے جی پی او چوک پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا،  فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت روشن ولد سلمان اور راشد ولد محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے موقع سے دو پستول، گولیاں اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی، جبکہ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب ترجمان کراچی پولیس چیف کے مطابق گلبرگ کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 5، ندی کنارے غوثیہ مسجد کے قریب بھی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں ایک زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار کیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہونے والا ملزم ساقب اور راحیل شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں، تین موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ، مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے سمیت 3 شہید
  • گلستان جوہر میں فائرنگ سے ذاکر کے بیٹے سمیت 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • شادمان نالے میں موٹر سائیکل گرنے کا حادثہ: متاثرہ شہری کو 99 لاکھ ادا کرنے کا حکم
  • شبقدر: موٹر سائیکل سواروں کا پولیس پر حملہ، جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک
  • موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلانے والی با ہمت 14 سالہ فاطمہ مریم نواز سے ملاقات کی خواہاں
  • لکی مروت میں زور دار دھماکہ ، 5 بچے جاں بحق، خاتون سمیت 13 زخمی
  • سابق وفاقی وزیر کیخلاف موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ سیشن کورٹ منتقل
  • لکی مروت میں دھماکا، 5 بچے جاں بحق، خاتون سمیت 13 زخمی
  • کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں زخمی سمیت 5 ڈاکو گرفتار، اسلحہ، موٹرسائیکل برآمد
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی