پرنس کریم آغا خان کا انتقال، آج عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعد گلگت بلتستان حکومت نے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق آج 6 فروری کو صوبے بھرمیں عام تعطیل ہوگی، جس میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور کاروباری مراکز بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب سوگ کے دوران صوبے کی تمام سرکاری عمارتوں پر تین روز تک قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔واضح رہے کہ پرنس کریم آغا خان چہارم کا پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں گزشتہ روز انتقال ہوگیا تھا، جنہوں نے 1957 میں اپنے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان کی وفات کے بعد اسماعیلی مسلمانوں کی قیادت سنبھالی تھی۔گلگت بلتستان میں اسماعیلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد آباد ہے، علاقے میں پرنس کریم آغا خان نے تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں بہت سے فلاحی کام بھی کیے ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں ان کے لیے احترام موجود ہے۔واضح رہے کہ اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعد ان کے فرزند پرنس رحیم الحسینی (پرنس رحیم آغا خان) کو جانشین نامزد کردیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں اپنے بیٹے پرنس رحیم آغا خان کو آئندہ امام نامزد کیا تھا، پرنس رحیم الحسینی کو ان کے والد مرحوم کی وصیت کے مطابق جانشین نامزد کیا گیا ہے۔اس بات کا اعلان پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں امام کے اہل خانہ اور سینیئر جماعتی رہنماؤں کی موجودگی میں کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
برطانیہ کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مشروط اعلان
لندن میں کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے کہا کہ غزہ کی صورتحال نہ بدلی تو برطانیہ ستمبر میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مشروط اعلان کر دیا۔ لندن میں کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے کہا کہ غزہ کی صورتحال نہ بدلی تو برطانیہ ستمبر میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ جنگ بندی، مغربی کنارے پر تسلط نہ کرنے کا اعلان اور دو ریاستی حل پر رضامندی نہ دی تو فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے، ستمبر میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے پہلے فلسطینی ریاست کو مشروط تسلیم کر لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان کوئی برابری نہیں ہے، حماس سے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ برقرار ہے، حماس جنگ بندی اور غزہ کی حکومت میں کوئی کردار ادا نہ کرنے پر راضی ہو۔ اس سے پہلے فرانس بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرچکا ہے۔