وہاب ریاض کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والا گینگ گرفتار، 2 خواتین شامل
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کرکٹر اورپنجاب کے سابق وزیر کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔
لاہور میں ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ( او سی یو) عمران کشور نے ایس پی عمران کرامت بخاری ،ایس پی آفتاب احمد پھلروان اور ڈی ایس پی چوہدری فیصل شریف کےہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کرکٹراور سابق صوبائی وزیر وہاب ریاض کے بہنوئی اور معروف بزنس مین خواجہ شاہ زیب کے گھر ڈکیتی کرنے والے 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
ملزمان سے نقد رقم، 2 کروڑ 20 لاکھ 48 ہزار روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، ڈائمنڈ جیولری اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں عرفان، طارق، اقبال عرف بالا،مصباح بی بی اور شکوراں بی بی شامل ہیں۔ گرفتار ملزم طارق 50 سے زائد سنگین جرائم کی وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ جس سے جامع تحقیقات جاری ہیں،
پولیس حکام کے مطابق ملزم اقبال عرف بالا بھی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔ آئی ٹی ماہرین، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے ملزمان کو مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
رینجرز نے لیاری گینگ کے مطلوب کارندے کو گرفتار کرلیا
رینجرز نے لیاری کینگ وار کے کارندے کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) کا جرائم کی روک تھام کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے نیاآباد سے دورانِ اسنیپ چیکنگ لیاری گینگ وار (وصی اللہ لاکھوگروپ) سے تعلق رکھنے والے ملزم تنویرعرف ولری ولد فقیر محمد کو گر فتارکر لیا۔
ابتدائی تفیش کے مطابق ملزم موسٰی لین لیاری میں ایک بلڈر کو بھتے کی پرچی دینے میں ملوث ہے۔ ملزم جنوری 2025 میں پولیس مقابلے میں مطلوب تھا جس کی ایف آئی آر تھانہ پاک کالونی میں درج ہے۔
ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے خلاف بھی تھانہ پاک کالونی میں ایف آئی آر درج ہے۔ ملزم ایک عادی مجرم ہے اور رینجرز کے ہاتھوں 2024 میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔ گرفتارملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیاگیا ہے۔
ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔