اڈیالہ جیل: بانی پی ٹی آئی کا علی امین سے متعلق پھر ناراضی کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی، اس موقع پر بانی نے ایک مرتبہ پھر علی امین گنڈاپور سے متعلق ناراضی کا اظہار کیا۔
اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجہ، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اور کنول شوذب شامل تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر ایک بار پھر ناراضی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیے 8 فروری کو کیا ہو گا؟ علی امین گنڈاپور نے بتا دیا بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئیذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو نیا آئی جی تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ محسن نقوی سے علی امین اور ہمارے ساتھی کیسے ملاقات کرسکتے ہیں؟
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کے ذریعے جنید اکبر کو پیغام بھجوادیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی پی ٹی آئی
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی علالت کے باعث ہسپتال منتقل، دوستوں کی ملاقات
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین 28 اکتوبر سے پی کے ایل آئی میں زیرِ علاج ہیں، ڈاکٹرز اُن کا معائنہ کر رہے ہیں اور اُن کی طبی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو طبی مسائل کے باعث پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کے پتّے میں پتھری کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کے گال بلیڈر کی سرجری جلد متوقع ہے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ 28 اکتوبر سے پی کے ایل آئی میں زیرِ علاج ہیں، ڈاکٹرز اُن کا معائنہ کر رہے ہیں اور اُن کی طبی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب ہسپتال میں اُن کی عیادت کے لیے فواد چودھری، محمود مولوی اور عمران اسماعیل نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سیاسی اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔