ڈھاکا: بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اپنے آبائی گھر کے نذرِ آتش ہونے کی ویڈیو دیکھ کر آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا ہےکہ گھر جلائے جا سکتے ہیں لیکن تاریخ کو مٹایا نہیں جا سکتا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ میرے خاندان میں سے صرف میں اور میری بہن زندہ بچ سکیں اور ہمارے والدین کی واحد نشانی یہ گھر تھا، جسے پہلے جلایا گیا اور پھر مکمل طور پر گرا دیا گیا۔

شیخ حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ وہ تاریخ کو کبھی جھکنے نہیں دیں گی اور حقائق کو دنیا کے سامنے لاتی رہیں گی، میں نے ہمیشہ عوام کی خدمت میں زندگی گزاری ہے۔

واضح رہےکہ بنگلہ دیشی نوجوانوں نے شیخ حسینہ واجد گھر کو آگ اس لیے لگائی کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ میں بنگلہ دیش کو بنانےمیں اپنی زندگی گزاردی لیکن مجھے صلہ نہیں ملا، جس پر بنگلا دیشی نوجوانوں نے ردعمل دیتے ہوئے شیخ حسینہ واجد کے گھر کو آگ لگاتے ہوئے کہاکہ شیخ حسینہ واجد نے بنگلہ دیش میں صرف ظلم کے نظام کو پروان چڑھایا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شیخ حسینہ واجد

پڑھیں:

نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی جس میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں با اختیار بنانے سے متعلق مختلف جاری اقدامات پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرکے بااختیار بنانا حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے اور انہیں ملکی ترقی کے عمل میں متحرک شراکت دار بنانے کے لیے مزید منصوبے شروع کیے جائیں۔ نوجوانوں کو عصری تقاضوں اور جدید ہنر و ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنا رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں باجوڑ میں رکن قومی اسمبلی اور معاون خصوصی مبارک زیب خان کے گھر پر راکٹ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے حملے میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہ ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا، انہوں نے واقعے کی فوری تحقیقات اور حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • نوجوانوں میں کھیلوں کی رغبت صحت مند معاشرے کی ضامن ہے، جہانگیر خان
  • نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، وزیراعظم
  • نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، وزیراعظم شہبازشریف
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش حکومتی ’غیر جانبداری‘ پر سوالات اٹھا دیے
  • برطانیہ میں حسینہ واجد کے ساتھی کے اثاثے منجمد
  • ایران پر اسرائیل کا حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بنگلہ دیش
  • سابق بنگلہ دیشی وزیرسیف الزمان کے لندن میں 11 ملین پاؤنڈز کے اثاثے منجمد
  • برطانوی کرائم ایجنسی نے شیخ حسینہ واجد کے ساتھی کے اثاثے منجمد کر دیے
  • مودی ، حسینہ گٹھ جوڑ انتشاری ہے ،چیف ایڈوائز محمد یونس کی تنقید
  • حسینہ واجدمودی کی کٹھ پتلی، دونوں کی ملی بھگت خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے، محمد یونس