محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کے انتظامات کا جائزہ، کرکٹ شائقین کو اچھی خبر سنادی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
وسیم احمد: چیئرمین پی سی بی کی علی الصبح وطن واپسی،بغیر آرام کئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے،محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا،محسن نقوی نے افتتاحی تقریب کے لئے شاندار انتظامات کی ہدایت کی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایونٹ کو نئے قذافی سٹیڈیم کے شایان شان ہونا چاہیے، آج پاکستان کے لئے فخر کا مقام ہے،ریکارڈ مدت میں سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے،دنیائے کرکٹ کا خوبصورت ترین قذافی سٹیڈیم ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ۔
قوم سے کیا وعدہ پورا ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں،شائقین کرکٹ ،کھلاڑی سٹیڈیم میں جدید سہولتوں سے محظوظ ہونگے،ورکرز،ایف ڈبلیو او،نیسپاک،کنٹریکٹر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،نئے تعمیر کردہ قذافی سٹیڈیم کا آج باقاعدہ افتتاح ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔
افتتاحی تقریب میں عوام کا داخلہ مفت ہو گا،رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے،گلوکار علی ظفر،عارف لوہار ،آئمہ بیگ افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے،افتتاحی تقریب میں آتش بازی ،لائٹس شو ،ڈھول کا شاندار مظاہرہ ہو گا۔
پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: افتتاحی تقریب میں قذافی سٹیڈیم محسن نقوی
پڑھیں:
محسن نقوی کی بنگلا دیشی وزیر کھیل سے ملاقات، کرکٹ کے فروغ کے تعاون پر اتفاق
وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلا دیش کے وزیر کھیل، امور نوجوانان، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آصف محمود سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ و امپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلا دیش کے امپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت دی جبکہ وویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کے لیے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ اسپورٹس کے فروغ کے لیے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔
ملاقات میں نوجوانوں کی اسکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اعلیٰ تعلیم، اسکالر شپ پروگرامز اور تعلیمی میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔ سولر انرجی میں جدت اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
محسن نقوی نے شناختی دستاویزات کو فول پروف بنانے خصوصاً نادرا کے محفوظ سیکیورٹی نظام سے متعلق بتایا۔ بنگلا دیشی وزیر آصف محمود نے نادرا کے نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلا دیش کے وفد کو نادرا کے دورے کی دعوت دی، بنگلا دیش کا اعلیٰ سطح کا وفد جلد پاکستان آئے گا اور نادرا کا دورہ کرے گا۔
اس موقع پر، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، اسپورٹس سرگرمیوں کے فروغ سے یوتھ ڈویلپمنٹ کے مواقع سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
ملاقات بنگاہ دیش اور پاکستان کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات خصوصاً نوجوانوں، کھیل، تعلیم اور تجدید پذیر توانائی کے شعبوں میں تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی امید کو تقویت دیتی ہے۔
بنگلا دیش کی وزارت اسپورٹس و یوتھ کے سیکریٹری محبوب العالم، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ رضاالمقصود، پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور محمد واصف، کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، مینیجر نوید اکرم چیمہ اور اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔