چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ ، افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی چین سے واپس پہنچنے کے بعد بغیر آرام کیے فوراً قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے اور وہاں ہونے والی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے تقریب کے لیے شاندار انتظامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کو نئے قذافی سٹیڈیم کے معیار کے مطابق ہونا چاہیے۔ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ آج پاکستان کے لیے فخر کا دن ہے، کیونکہ ریکارڈ وقت میں قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو مکمل ہوئی، جس کا سارا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کرکٹ کا دنیا کا ایک خوبصورت اور عالمی معیار کا سٹیڈیم ہے، جس کی تکمیل پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ شائقین کرکٹ اور کھلاڑی اس جدید سٹیڈیم میں جدید سہولتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ محسن نقوی نے ورکرز، ایف ڈبلیو او، نیسپاک، کنٹریکٹرز اور پی سی بی کا دل سے شکریہ ادا کیا۔
آج نئے قذافی سٹیڈیم کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کریں گے، اور عوام کے لیے سٹیڈیم میں داخلہ مفت ہو گا۔ افتتاحی تقریب میں علی ظفر، عارف لوہار اور آئمہ بیگ اپنے گانے پیش کریں گے، جبکہ آتشبازی، لائٹس شو اور ڈھول کی پرفارمنس بھی ہو گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: قذافی سٹیڈیم محسن نقوی
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔