بھارتی اداکار سونو سود کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
بھارتی پنجاب کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے 51 سالہ بالی ووڈ اداکار سونو سود کے خلاف مبینہ مالی فراڈ کے کیس میں وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدالتی طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ جاری کیے گئے جبکہ کیس کی اگلی سماعت 10 فروری کو مقرر کی گئی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Sonu Sood (@sonu_sood)
بھارتی میڈیا کے مطابق لدھیانہ کے وکیل راجیش کھنہ نے موہت شکلا کے خلاف مقدمہ دائر کیا، جس میں الزام ہے کہ انہیں جعلی سرمایہ کاری کا جھانسہ دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اس کیس میں سونو سود پر بالواسطہ طور پر ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Sonu Sood (@sonu_sood)
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد: لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس: عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل(فائل فوٹو)۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
عمران اسماعیل کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کی گئی ہے۔
عمران اسماعیل کو تھانہ بارہ کہو میں توڑ پھوڑ دفعات کے تحت مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا۔ کیس سے بانی پی ٹی آئی، زرتاج گل و دیگر بری ہوچکے ہیں۔