اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فچ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان معاشی استحکام بحالی پر پیشرفت کررہا ہے،پاکستان کی ساختی اصلاحات میں پیشرفت اس کے قرض پروفائل کیلئے اہم ہے،مشکل اصلاحات پر پیشرفت آئی ایم ایف جائزے، دوطرفہ ، کثیرجہتی فنانسنگ کیلئے کلیدی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک کا شرح سود 12فیصد کرنا صارف مہنگائی کم ہونے کی دلیل ہے، اوسط مہنگائی جون تک 24فیصد تھی، جو جنوری میں 2فیصد سے کچھ زائد رہی،معاشی سرگرمیاں استحکام اور شرح سود میں کمی سے بہتر ہو رہی ہیں،معاشی نمو3فیصد رہنے کے اندازے ہیں۔

وفاقی حکومت کا پرنس کریم آغا کے انتقال پر کل یومِ سوگ کا اعلان، کیا عام تعطیل ہوگی؟

فچ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ورکرز ترسیلات، زرعی برآمدات، سخت مانیٹری پالیسی سے کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ 1.

2ارب ڈالر سرپلس رہا، زرمبادلہ ذخائر3ماہ کی درآمدات کے مساوی ہیں،زرمبادلہ ذخائر مالی ضرورت سے کم ہیں،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مالی سال 2025 میں 22ارب ڈالر کی ادائیگیاں ہیں،مجموعی ادائیگیوں میں 13ارب ڈالر دوطرفہ ڈپازٹس ہیں جو ہمارے خیال میں رول اوور ہونگے،اقتصادی سطح پر کچھ بہتر پیشر فت ہوئی ہے،پرائمری سرپلس آئی ایم ایف ہدف سے زیادہ رہا،مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکس آمدنی آئی ایم ایف ہدف سے کم رہی،صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس پر قانون سازی کرلی ہے ،آئی ایم ایف جائزے میں تاخیر منفی ریٹنگ کا سبب ہو سکتی ہے۔

کرکٹ میچز شروع ہونے والے ہیں، ٹریفک پولیس حکام کہاں ہیں،لاہور ہائیکورٹ نے سی ٹی او کو طلب کرلیا

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف رپورٹ میں

پڑھیں:

ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے،چیف جسٹس  پاکستان  نے فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے حوالے سے سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کردیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تحریر کردہ 4صفحات کا فیصلہ جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے، صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرناگرفتاری کو نہیں روک سکتا، سپریم کورٹ نے کہاکہ عبوری تحفظ خودکار نہیں، عدالت سے واضح اجازت لینالازم ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے،چیف جسٹس  پاکستان  نے فیصلہ جاری کردیا
  • ملک ترقی نہیں کررہا، سیاسی ڈائیلاگ میں فوج اور عدلیہ کو بھی شامل کریں: شاہد خاقان
  • غزہ: سنگین غذائی قلت کے بعد برستے بارود نے ماحولیاتی بحران پیدا کردیا، مٹی اور پانی زہریلے ہوگئے
  • سینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • آن لائن سسٹم تاخیر کا شکار، پراپرٹی ٹیکس وصولی شروع نہ ہو سکی
  • پاک یو اے ای تجارتی تعاون معاشی تعلقات کی  بحالی کی علامت بن گیا
  • حمیرا اصغر کی لاش ملنے سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی کی پیشگوئی
  • امریکی ٹیرف میں اضافے کے باعث برآمدات میں کمی کا امکان ہے.ایشیائی ترقیاتی بینک
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا اور بحرالکاہل خطے کی معاشی ترقی کی شرح بارے پیش گوئی میں کمی کردی ،رپورٹ