آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی مقابلوں میں بھارت پاکستان سے پیچھے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا مقابلہ دفاعی چیمپئن پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔
اس میچ کو لے کر شائقین کرکٹ کا جوش وخروش آسمان کی بلندیوں کو چھورہا ہے، آئی سی سی کے اس ایونٹ کو منی ورلڈ کپ بھی کہا جاتا ہے، جہاں ماضی کے مقابلوں میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت پر واضع برتری حاصل ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاک بھارت ٹاکرا چیمپئنز ٹرافی مقابلوں میں دونوں ٹیموں کا چھٹا مقابلہ ہے۔
ماضی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹیمیں پانچ مرتبہ آمنے سامنے آئیں، جہاں تین بار پاکستان ٹیم فاتح بن کر میدان سے باہر آئی جب کہ 2 مرتبہ بھارتی ٹیم فاتح رہی۔
دونوں ٹیموں کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پہلا آمنا سامنا 19 ستمبر 2004 کو برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوا، جہاں انضمام الحق کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے بھارت کو 4 گیندوں قبل 3 وکٹ سے شکست دی۔
26 ستمبر 2009 کو سپر اسپورٹس پارک سینچورین میں پاکستان ٹیم یونس خان کی قیادت میں بھارتی ٹیم کو 54 رنز سے شکست دینے میں سرخرو رہی، اس فتح میں آل راؤنڈر شعیب ملک کی سینچری 128 رنز کا کردار قابل ذکر رہا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں دونوں ٹیموں کا تیسرا آمنا سامنا برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں 15 جون 2013 کو ہوا، جہاں پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض 165 رنز بناکر آوٹ ہوگئی اور بھارتی ٹیم نے میچ ڈکورتھ لوئیس میتھڈ کے قانون کے تحت 17 گیندوں قبل حاصل کر کے میچ 8 وکٹ سے باآسانی جیت لیا۔
2017 میں برمنگھم کے ایجبسنٹن کرکٹ گراؤنڈ پر بھاری ٹیم نے گروپ میچ میں پاکستان کو 124 رنز سے شکست دی، البتہ 18 جون 2017 کو اوول میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر ناصرف گروپ میچ کی ناکامی کا بدلہ لیا بلکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا بھی اعزاز اپنے نام کر لیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان پاکستان ٹیم
پڑھیں:
کراچی: پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 5 گرفتار
فائل فوٹوکراچی میں پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک اور 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا اور سرجانی میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا اور 2 زخمیوں سمیت 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 15میں پولیس مقابلہ ہوا ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی جبکہ زخمی ہونے والا ڈاکو فیاض اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
کراچی میں رات گئے مختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں 8 ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس میں5 زخمی بھی شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ سرجانی خدا کی بستی میں ڈاکوؤں سے ہونے والے مقابلے میں زخمی ڈاکو سمیت اور اس کے 3 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا جن سے 3 پستول، موٹرسائیکل اور چھینا گیا سامان ملا ہے۔