میچز کے دوران مناسب ٹریفک پلان نہ ہونے پر سی ٹی او لاہور عدالت طلب
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے میچز کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے مناسب ٹریفک پلان نہ ہونے پر سی ٹی او لاہور کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے حوالے سے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت مختلف محکموں نے رپورٹ پیش کی۔
ممبر جوڈیشل کمیشن حنا حفیظ نے بتایا کہ پانی کو محفوظ کرنے کے حوالے سے چیف سیکرٹری سے میٹنگ ہوئی جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ واٹر اتھارٹی بنانے کی تجویز دی تھی اسکا کیا بنا؟ پانی کا مسئلہ صرف لاہور نہیں بلکہ پورے پنجاب کا ہے اچھی بات ہے کہ حکومت نے پورے پنجاب کو فوکس کیا ہوا ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ گھروں میں گاڑیاں دھونا بند ہو جائیں تو آدھا پانی بچایا جاسکتا ہے، جو گھروں میں گاڑیاں دھوئے اسے 10 ہزار جرمانہ کریں اور جس پٹرول پمپ پر واٹر ریسائیکل پلانٹ نہ ہو اسے سیل کریں اور دوبارہ خلاف ورزی پر ایک لاکھ جرمانہ کریں۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آج کل کے دور میں ہزار دو ہزار کیا کہتا ہے، جرمانے بڑھائیں سب سیدھے ہو جائیں گے۔
دوران سماعت عدالت نے لاہور میں کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک انتظامات پر تشویش کا اظہار کیا کیا اور ریمارکس دیئے کہ تین ماہ پہلے سے پتہ تھا کہ یہاں چیمپئنز ٹرافی ہونی ہے مگر یہاں دفتروں سے کوئی نہیں نکلتا، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے، لوگوں کو مصیبت پڑی ہوئی ہے، ٹریفک کے متبادل روٹس کے پوسٹر لگے ہونے چاہئیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر سی ٹی او لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
دوران سماعت عدالت نے پی ڈی ایم اے کی کارکردگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ یہ اداراہ سویا ہے انہیں جاگنے کی ضرورت ہے۔
عدالت نے ہدایت کی کہ محکمہ ماحولیات کی منظوری کے بغیر کوئی پراجیکٹ شروع نہیں ہونا چاہیے۔
جسٹس شاہد کریم نے مسجدوں میں پانی کے ضیاع پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہم نماز پڑھنے جاتے ہیں مگر پانی ضائع کرتے ہیں، مسجدوں میں نلکوں کی بجائے واٹر ٹینک ہونے چاہئیں جہاں سے ڈبے کے زریعے پانی نکال کر وضو کرنا چاہیے۔
بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر واٹر میٹر کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ریمارکس دیئے کہ عدالت نے
پڑھیں:
ملکی فصلوں کی پیداوار میں کتنی کمی ہوئی؟وزیرخزانہ نے اعدادوشمار جاری کر دیئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملکی فصلوں کی پیداوار میں کمی کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کردیئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سال 2024-25 کا اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے کہاکہ اہم فصلوں کی پیداوار میں 13.49فیصد کمی ہوئی،کپاس30،گندم 8.9،گنے کی پیداوارمیں 3.9فیصد کمی ہوئی،مکئی 15.4،چاول کی پیداوار میں 1.4فیصد کمی ہوئی،آلو11.5،پیاز کی پیداوارمیں15.9فیصد اضافہ ہوا۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ ایف بی آر ٹیکس وصول 25.9فیصد اضافے سے 10ہزار234ارب روپے تک پہنچ گئی،موڈیز اور فچ نے پاکستان کے حوالے سے اقتصادی آؤٹ لک میں بہتری کی،56ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی، صنعت ودیگر شعبوں میں تربیت دی جارہی ہے،بی آئی ایس پی کفالت پروگرام کے ذریعے 99لاکھ خاندانوں کی معاونت کی جارہی ہے۔
بھارت نے سکھ یاتیروں کو گرو ارجن دیوجی کے شہیدی دن کی رسومات کیلئے پاکستان آنے سے روک دیا
مزید :