بھارت کا سب سے امیر اداکار کون ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
جنوبی بھارت کے ایک امیر ترین اداکار نے بالی ووڈ کے سپر اسٹارز سلمان خان اور عامر خان کو بھی دولت کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اداکار تامل تیلگو انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت، پربھاس یا وجے نہیں بلکہ ناگرجنا ہیں، جن کی مجموعی دولت ’منی کنٹرول‘ کے مطابق 410 ملین ڈالرز یعنی 3572 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
A post shared by Tag Telugu (@tag.
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی دولت 2900 کروڑ بھارتی روپے جبکہ عامر خان کی 1900 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی ناگرجنا سب سے آگے ہیں، جہاں رام چرن 1370 کروڑ بھارتی روپے، کمل ہاسن 600 کروڑ، رجنی کانت اور جونیئر این ٹی آر 500 کروڑ، اور پربھاس 250 کروڑ بھارتی روپے کے ساتھ ناگرجنا سے پیچھے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by J MEDIA FACTORY (@jmediafactory)
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پہلے جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کو ہندی سنیما کا کمزور حریف سمجھا جاتا تھا۔ تاہم گزشتہ دہائی میں تامل، تیلگو، کناڈا اور ملیالم فلموں نے مسلسل ہندی فلموں کو باکس آفس پر مات دی ہے، جس کے نتیجے میں ساؤتھ کے اداکاروں کی شہرت اور مالی حیثیت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اب کچھ جنوبی بھارتی اسٹارز دولت کے لحاظ سے بالی ووڈ کے بڑے سپر اسٹارز کے ہم پلہ ہو چکے ہیں۔ جبکہ اب بالی ووڈ بھی جنوبی بھارتی اداکاروں کی شہرت کی وجہ سے انہیں ہی اپنی نئی فلموں میں کاسٹ کر رہا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کروڑ بھارتی روپے جنوبی بھارتی بالی ووڈ
پڑھیں:
بھارت: جعلی سفارت خانہ چلانے والا ملزم گرفتار
بھارتی پولیس نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی مضافات میں کرائے کی رہائشی عمارت میں جعلی ایمبیسی چلانے والے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے جعلی سفارتی پلیٹس سمیت گاڑیاں برآمد کرلیں۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس کے سینئر پولیس افسر سوشیل گھُلے نے بتایا کہ ملزم نے ایمبیسڈر کا روپ دھارا ہوا تھا اور مبینہ طور پر بیرون ملک نوکریوں کا جھانسہ دے کر لوگوں سے پیسے بھی اینٹھ چکا تھا۔
پولیس کے مطابق 47 سالہ ہرشوردن جین نے بتایا کہ اس نے ’سیبورگا‘ یا ’ویسٹ آرٹیکا‘ جیسی جگہوں کے سفیر یا مشیر کے طور پر کام کیا ہے۔
سوشیل گھُلے نے بتایا کہ پولیس نے ہرشوردن جین کے پاس کے پاس سے عالمی رہنماؤں کے ساتھ متعدد جعلی تصاویر اور بھارتی وزارتِ خارجہ اور تقریباً تین درجن ممالک کی نقلی مہریں بھی برآمد کی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم پر بیرون ملک موجود شیل کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کا بھی شک ہے۔ ملزم کو جعلسازی، نقلی شناخت اور جعلی دستاویزات رکھنے کے الزمات کا بھی سامنا ہے۔
پولیس نے عمارت سے جعلی سفارتی پلیٹس کی حامل چار گاڑیاں اور تقریباً 45 لاکھ بھارتی روپے اور مختلف کرنسیوں میں کیش برآمد کیا ہے۔