’’عمران خان کیسے انسان ہیں؟‘‘
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لاہور:
اسپیکر قومی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان کیسے انسان ہیں؟۔
پنجاب اسمبلی میں صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہماری جانب سے کبھی تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے گئے۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی بھی ہم نے تحلیل نہیں کی، پہلے پی ٹی آئی کے اندر سے منظوری آئے تو پھر وہ ہمارے پاس بھی آ جائیں گے۔ پی ٹی آئی کے ساتھ رابطے آج بھی ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق کہنا تھا کہ وہ ایک سخت انسان ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان کی آئی ایم ایف کی حالیہ قسط کے اجرا میں کس نے رکاوٹ ڈالی؟وزیرخزانہ نے قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے بتا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی آئی ایم ایف کی حالیہ قسط کے اجرا میں رکاوٹ ڈالنے والے ملک سے متعلق بتا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے کہاکہ جاری کھاتوں کا خسارہ سرپلس میں تبدیل ہو چکا ہے،پاکستان کو آئی ایم ایف کی حالیہ قسط میں مشکل کا سامناتھا، بھارتی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے قسط روکنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی،عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
جاوید شیخ نے اداکارہ میرا سے متعلق ماضی کا دلچسپ قصہ سنا دیا
ان کاکہناتھا کہ موسمیاتی تبدیلی کا سامنے کررہے ہیں، کلائمیٹ فنانس ہماری ضرورت ہے،وزیرخزانہ نے کہا کہ درآمدات میں 11.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا،ٹیکس وصولی میں 26فیصد اضافہ، فائلرز کی تعداددگنی ہو گئی۔
مزید :