چینی صدر کی جانب سے نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں استقبالیہ ضیافت کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نےچین کے صوبہ حے لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں نویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیےآئے ہوئے پاکستانی صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر بین الاقوامی شخصیات کے استقبال کے لیے ضیافت کا اہتمام کیا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ شی جن پھنگ نے اپنی تقریر میں چینی حکومت اور عوام کی جانب سے نویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین آنے والی بین الاقوامی شخصیات کا پرتپاک استقبال کیا ۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ نویں ایشین ونٹر گیمز کی مشعل آج رات روشن کی جائے گی۔ تاریخی طور پر ایشین ونٹر گیمز میں حصہ لینے والے ممالک/علاقوں اور کھلاڑیوں کی تعداد کے لحاظ سے یہ سب سے بڑا ایونٹ ہے۔موجودہ ایشین ونٹر گیمز امن، ترقی اور دوستی کے لئے ایشیائی عوام کی مشترکہ امنگوں اور کوششوں کو آگے بڑھا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امن اور ہم آہنگی کے مشترکہ خواب کو برقرار رکھتے ہوئے مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا کے لئے ایشیا کی طاقت فراہم کرنی ہوگی۔ ہمیں خوشحالی اور ترقی کی مشترکہ جستجو پر قائم رہتے ہوئے فائدمند اور جامع اقتصادی عالمگیریت کے لئے لازوال قوت فراہم کرنی چاہیئے اور انسانی تہذیب کی ترقی کے لئے ہم آہنگ میل جول کی مشترکہ خواہش کو پورا کرنے کے لئے مزید خدمات سرانجام دینی چاہئیں۔ شی جن پھنگ نے ایشین ونٹر گیمز میں تمام کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد
گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد ۔ سیمینار کا مرکزی موضوع "گلگت بلتستان میں محفوظ اور ذمہ دارانہ سیاحت کے لیے عملی حل" رکھا گیا۔ اس سیمینار میں 17 ہائی اچیورز، 30 مقامی کوہ پیما، ٹور آپریٹرز، اور محکمہ جنگلات و ماحولیات سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔ سیمینار میں کوہ پیمائی، سیاحت ،مقامی کوہ پیماؤں کو درپیش چیلنجز اور ٹور آپریٹرز کے مسائل پر ماہرین نے سیر حاصل گفتگو کی۔ شرکاء نے پاک فوج کی اس کاوش کو سراہا کہ انہوں نے کوہ پیمائی اور سیاحت کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ماہرین کو عملی تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔ یہ سیمینار پاکستان میں کوہ پیمائی اور سیاحت کی ترویج کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اس طرح کے اقدامات نہ صرف اس شعبے کو فروغ دیں گے بلکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے نئے مواقع بھی فراہم کریں گے۔