انٹرنیشنل ایوارڈز جیتنے والی رومانوی فلم کو ایران میں شدید پابندیوں کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
ایران میں بننے والی رومانوی فلم "مائی فیورٹ کیک" کو بین الاقوامی پذیرائی مل رہی ہے، لیکن ایرانی حکام کی جانب سے اس پر سخت دباؤ اور قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
اس فلم کے ہدایتکار مریم مقدم اور بہتاش صناعیہا کو ایرانی حکومت کی طرف سے مختلف الزامات کا سامنا ہے۔
یہ فلم ایک بیوہ اور ایک مرد کی کہانی پر مبنی ہے جو اپنی تنہائی دور کرنے کے لیے ایک رات ساتھ گزارتے ہیں۔
فلم میں ایران میں 1979 کے اسلامی انقلاب سے پہلے کی زندگی اور سماجی پابندیوں کو موضوع بنایا گیا ہے، جبکہ اس میں بغیر حجاب کے خواتین کی عکاسی کی گئی ہے، جو ایرانی سینما میں کم ہی دیکھی گئی ہے۔
حکام نے 2023 میں ان کے دفتر پر چھاپہ مارا تھا اور اس کے بعد سے ہدایتکاروں کو بار بار تفتیش کے لیے بلایا جا رہا ہے۔ ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے ہیں اور فلم میں کام کرنے والے اداکاروں پر بھی مقدمات درج کر دیے گئے ہیں۔
یہ فلم 2024 میں 12 سے زائد ممالک میں سینما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے، اور اب مزید ممالک میں ریلیز کی تیاری ہو رہی ہے۔ تاہم، ایرانی حکام فلم سازوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ اسے بین الاقوامی سطح پر ریلیز کرنے سے روکیں۔
یہ فلم فرانس، برازیل، یونان، ناروے اور بیلجیم سمیت کئی ممالک میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے، جبکہ امریکہ سمیت مزید سات ممالک میں اس کی ریلیز متوقع ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سالانہ 200 انڈے دینے والی مرغیوں کی نئی نسل تیار
لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی سائنسدانوں نے مرغیوں کی ایک نئی نسل تیار کر لی جو سالانہ 200 سے زیادہ انڈے دے سکتی ہے۔
یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے سائنسدانوں نے یونی گولڈ کے نام سے مرغیوں کی یہ نئی نسل تیار کی ہے جو سالانہ 200 سے زیادہ انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انڈوں کی یہ پیداوار روایتی دیسی مرغیوں کی پیداوار سے تقریباً 3 گنا زیادہ ہے۔یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے مطابق مرغیوں کی اس نئی نسل’یونی گولڈ‘ کو مقامی پولٹری کی پیداوار بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے جس نے وسطی اور جنوبی پنجاب میں عام کم سے درمیانے درجے کے ان پٹ سسٹم کے تحت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
یہ نسل ایک سال میں 200 سے زیادہ انڈے دے سکتی ہے جبکہ مرغیوں کی جو عام دیسی نسلیں ہیں وہ سال میں 70 سے 80 انڈے دیتی ہیں۔
اس کے علاوہ اس نسل میں فیڈر لوڈ کم ہے اس وجہ سے یہ ہیٹ اسٹریس کو برداشت کرتی ہیں۔
پنجاب ایگریکلچرل ریسرچ بورڈ کی مالی اعانت سے تیار کی گئی مرغیوں کی یہ نئی نسل درآمد شدہ پولٹری نسلوں پر انحصار کم کرنے اور دیہی زندگی کے پائیدار ذرائع کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
وزیر اعظم شہباز نے یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2025 کا آغاز کر دیا، اپلائی کرنے کا طریقہ یہ ہے
پاکستان کیخلاف ایک اور بھارتی منصوبہ بے نقاب، پاکستانی قیدیوں کو استعمال کرنے کا خدشہ