مذہب تقسیم نہیں، متحد کرتا، پاکستان، امریکہ عوامی روابط مضبوط کئے جانے چاہئیں: بلاول
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مذہب تقسیم نہیں متحد کرتا ہے۔ پاکستان و امریکا کے عوامی رابطے مضبوط کیے جانے چاہئیں، مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں پاکستانی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تقریب میں امریکی حکام سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔ قبل ازیں واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب سے چیئرمین بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ برابر کی سطح پر برتاؤ کرنا چاہیے، ہر مسلمان حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ماننے والا ہے، یہ قومی دعائیہ تقریب نہیں عالمی دعائیہ تقریب ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میری اراکین کانگریس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، اب میں وزیر خارجہ نہیں تاہم تمام ملاقاتیں ذاتی حیثیت میں کیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ مل کر مزید کام کرنے کی گنجائش ہے، معاشرے کو تقسیم سے بچانے کے لئے بین المذاہب پروگرامز اہم ہیں۔ ہمیں مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے اسے اتحاد کی پس منظر میں دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کا ایک تناظر ہے، پاکستان اور امریکہ کی بزنس کمیونٹی کے درمیان روابط ہونے چاہئیں۔ یہاں پر بڑی تعداد میں پاکستانی رہتے ہیں جو اس بارے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پیپل ٹو پیپل کانٹیکٹ سے تعلقات بڑھتے چلے جائیں گے۔دریں اثناء چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔ بلاول بھٹو اور اجلاس کے شرکاء نے اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پی پی اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو سے مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے سسٹمز اینڈ آپریشنز مینجر ایمون ہارٹیس‘ ساؤتھ ایشیا سٹمسن سنٹر کی ڈپٹی ڈائریکٹر سحر خان‘ ساؤتھ ایشیا سنٹر اٹلانٹک کونسل کے نان ریذیڈنٹ سینئر فیلو جاوید احمد‘ ٹرانس نیشنل سٹرٹیجی گروپ کی صدر ڈینا مارشل اور دیگر نے ملاقاتیں کیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو کو تقسیم انہوں نے کرنے کی
پڑھیں:
جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کی جانب سے فیصل آباد میں صاف پانی کی فراہمی اور تقسیم کےنظام کی تقریب
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2025ء) فیصل آباد میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹکو فیصل آباد میں جاپانی امداد سے مکمل ہونے والے منصوبے اور پانی کی تقسیم کے نظام کی بہتری کی رسمی حوالگی کی تقریب منعقد ہوئی۔اس منصوبے پر جاپان کی طرفسے 4.094 بلین ین کی گرانٹ فراہم کی گئی۔جائیکاپاکستان کے چیف نمائندے جناب ناؤاکی میاتا ، فیصل آباد واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسیواساکے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب عامر عزیز اور جاپان کےپاکستان میں سفیر آکاماتسو شوئچی نےتقریب میں شرکت کی۔ فیصل آباد پاکستان کا تیسرا بڑا شہر ہے، جہاں آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اس بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے موجودہ پانی کی فراہمی ناکافی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو مناسب پانی کی سہولت دستیاب نہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لیے جائیکا نے 2016 سے 2019 تک تکنیکی تعاون فراہم کیا اور 2038 تک کے لیے واٹر، سیوریج اور ڈرینیج ماسٹر پلان تیار کیا۔(جاری ہے)
اس منصوبے کو اس ماسٹر پلان میں ترجیحی منصوبے کے طور پر شامل کیا گیا۔
اس گرانٹ سے پرانے جھال خانوانہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو اپ گریڈ کیا گیا، پانی کے پائپ لائن اور ترسیلی نظام کو بھی بہتر بنایا گیا، جس سے پانی کی فراہمی تین گنا بڑھ گئی۔ اس سے نہ صرف پانی کی سہولیات بہتر ہوئیں بلکہ شہریوں کی صحت اور رہائش کے معیار میں بھی بہتری آئیہے ۔ یہ منصوبہ ایس ڈی جیکے ہدف 6"تمامافراد کے لیے صاف پانی اور صفائی" کے حصول میں بھی مدد دے گا۔ تقریب میں سفیر آکاماتسو نے کہا کہ "ہم امید کرتے ہیں کہ جاپان کی مدد سے لگائی گئی تمام سہولیات کو دیرپا اور مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے گا اور اس منصوبے سے حاصل ہونے والی مہارت سے فیصل آباد کے عوام فائدہ اٹھائیں گے۔" جائیکا پاکستان کے نمائندے نے کہا، "ہم چاہتے ہیں کہ اس منصوبے کے ذریعے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو محفوظ پانی مہیا کیا جا سکے اور فیصلآبادکےرہائشیوںکاماحولبہتر ہو۔" اسگرانٹایڈمنصوبےاورجاریتکنیکیتعاونکےمنصوبےکےذریعے جاپان کی حکومت اور جائیکا پاکستان میں محفوظ پانی کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔