’’دروازے بند نہیں کئے‘‘ ایاز صادق کی پی ٹی آئی کو پھر مذاکرات کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کی گئی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح الفاظ میں تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات سے متعلق بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے۔ پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے تو پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی۔ تحریک انصاف کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے رابطے منقطع نہیں ہوئے، وہ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سخت آدمی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایاز صادق پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
تحریک انصاف کیلئے 9 مئی کے بعد کوئی دن آسان نہیں: زرتاج گل
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لیے 9 مئی کے بعد کوئی دن آسان نہیں۔
جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں رہ کر مقدمہ لڑ رہے ہیں، بھاگے نہیں، تحریک انصاف نظریے کی قیمت چکا رہی ہے۔
زرتاج گل نے کہا کہ سوال کرنا کارکنان کا حق ہے، تحریک انصاف خاندانی پارٹی نہیں، بانی پی ٹی آئی ہی فیصلہ کریں گے، کارکنان اور رہنما فیصلہ تسلیم کریں گے۔
پی ٹی آئی کی رہنما نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کو لے کر آیا جائے، تحریک انصاف خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات میں زیادہ سیٹیں جیت سکتی تھی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے بھی بہادر ہیں، پاکستان آئیں تو خوش آمدید کریں گے۔