مون سون بارشوں سے لے کر ہیٹ ویو کی وارننگ تک، سردار سرفراز کا یادگار سفر مکمل
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اقصی شیخ: پاکستان کے معروف موسمیات کے ماہر، سردار سرفراز نے محکمہ موسمیات سے اپنے خدماتی سفر کا اختتام کیا۔ 34 سال 8 ماہ اور 10 دن تک پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) میں خدمات انجام دینے کے بعد وہ عہدے سے ریٹائر ہوگئے۔
سردار سرفراز نے 31 مئی 1996 کو پی ایم ڈی میں بطور میٹرولوجسٹ شمولیت اختیار کی تھی اور 2019 سے فروری 2025 تک چیف میٹرولوجسٹ کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیے۔ ان کی خدمات میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی سے لے کر ہیٹ ویو کی وارننگ تک اہم خدمات شامل ہیں۔
مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف
سردار سرفراز کا تعلق ایبٹ آباد کے سجی کوٹ سے ہے اور ان کی پیدائش 10 فروری 1965 کو ہوئی تھی۔ انہوں نے یوکے سے ایم فل اور فزکس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی، اور 2021 میں پاکستان کے موسمیاتی حالات پر پی ایچ ڈی کی۔ ان کی علمی اور عملی خدمات نے پاکستان میں موسمیاتی پیش گوئی کے میدان میں ان کا اہم مقام بنایا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سعودی وزارت عمرہ کی زائرین کے لیے بڑی وارننگ
ویب ڈیسک: سعودی عرب میں شدید گرمی کی لہر کے پیشِ نظر، سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں تاکہ وہ صحت کے مسائل سے بچ سکیں اور محفوظ طریقے سے عبادات انجام دے سکیں۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں روزانہ صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک درجہ حرارت انتہائی بلند ہوتا ہے، اس لیے زائرین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان اوقات میں دھوپ میں پیدل چلنے سے گریز کریں، خاص طور پر بزرگ افراد، خواتین اور بیمار افراد کے لیے یہ وقت زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
وزارت نے زائرین کو تاکید کی ہے کہ وہ سایہ دار جگہوں پر قیام کریں،پانی کا استعمال زیادہ کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو، خالی پیٹ دھوپ میں باہر نہ نکلیں اور
ہلکے رنگ کے اور ڈھیلے کپڑے پہنیں تاکہ گرمی کا اثر کم ہو۔
اس کے علاوہ وزارت حج و عمرہ نے یاد دہانی کروائی ہے کہ روضۂ اطہر میں حاضری کے لیے باقاعدہ پرمٹ (اجازت نامہ) لینا لازمی ہے۔ بغیر پرمٹ کے کسی کو بھی مسجد نبوی کے روضۂ اطہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پرمٹ "نسک" یا "توقعنا" ایپ کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
تقریبا 15 ہزار شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں
سعودی حکام نے کہا ہے کہ ان ہدایات پر عمل نہ صرف زائرین کی صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ اس سے بھیڑ اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بھی بچا جا سکتا ہے۔