صدر آصف زرداری 5 روزہ دورہ چین مکمل کرکے وطن روانہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
صدر آصف زرداری 5 روزہ دورہ چین مکمل کرکے وطن روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورہ چین مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئے۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چین کے دورے میں صدرمملکت آصف علی زرداری نے چینی ہم منصب صدر شی جن پھنگ اور پریمیئر لی چیانگ سے ملاقاتیں کیں۔ صدر مملکت نے چینی شہر ہاربن میں 9ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔
دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔ صدر آصف زرداری کے وفد میں نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین شامل تھے۔ صدر آصف علی زرداری یہ دورہ چینی صدر شی جن پنگ کی خصوصی دعوت پر کیا جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دورہ چین
پڑھیں:
دورہ پاکستان کا اعلان، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے: امیرِ قطر کی صدر زرداری سے گفتگو
ویب ڈیسک:امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر ہے، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات میں امیرِ قطر نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی اور ان کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
صدرِ مملکت نے امیرِ قطر کو حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، صدرِ مملکت نے قطر کی ترقی اور امیرِ قطر کی بصیرت افروز قیادت کو سراہا۔
امیرِ قطر نے پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیا اور کہا کہ پاکستان منفرد حیثیت رکھتا ہے جو چین، مغرب اور خلیجی ممالک سے بیک وقت تعلقات رکھتا ہے۔
ملاقات کے دوران صدرِ مملکت نے دفاع، دفاعی پیداوار، زراعت اور غذائی تحفظ میں تعاون بڑھانے کی تجویز دی، قطر میں دوحہ مذاکرات کی میزبانی اور افغانستان سے متعلق کردار کو سراہا۔
پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا
امیرِ قطر نے تعاون بڑھانے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری روابط کی ہدایت دی اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور افغانستان موجودہ مسائل حل کرکے حالیہ چیلنجز کو پسِ پشت ڈال دیں گے۔
امیرِ قطر نے صدرِ پاکستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے آئندہ سال کے اوائل میں پاکستان کے دورے کا اعلان کیا، ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔
قبل ازیں صدرآصف علی زرداری نے قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم الثانی سےدوحہ میں ملاقات کی، عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس کے موقع پر ہونےوالی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سموگ سیزن میں طلباکےتحفظ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایت
ملاقات کے دوران صدر آصف علی زرداری نے اسرائیلی جارحیت کے دوران قطر کی جانب سے قومی سلامتی کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات کو سراہا اور قطری قیادت کے مثبت کردار کی تعریف کی۔
قطر کے وزیراعظم نے پاکستان اور اس کی مسلح افواج کی جرات اور بہادری کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے حالیہ پاک-بھارت تنازع میں جس دلیری کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ فخر ہے، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ افغانستان میں جاری اقدامات سے خطے میں پائیدار امن و استحکام قائم ہو گا۔
مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ کے نام پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ فراڈ کا انکشاف