پی ٹی آئی نے سپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
پی ٹی آئی نے سپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے سپیکر سردار ایاز صادق کی دعوت کا جواب دے دیا۔
رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا کہ مذاکرات کا باب بند ہوگیا، اب ہم مذاکرات نہیں کرینگے، حکومت کے ارادے ٹھیک ہیں اور نہ ہی نیت۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مذاکرات خواہشات پر نہیں، مستحکم ارادوں سے ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی آفر کی تھی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی مذاکرات کیلئے دروازے بند نہیں کئے، مذاکراتی کمیٹی تحلیل نہیں ہوئی۔
سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ جیل کے اندر سے پہلے منظوری آ جائے پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سخت آدمی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سپیکر قومی اسمبلی مذاکرات کی پی ٹی ا ئی نے سپیکر
پڑھیں:
قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا، پی ٹی آئی کا احتجاج متوقع
اسلام آباد:قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا جس میں پی ٹی آئی کا احتجاج متوقع ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم صحافیوں کے پریس گیلری کارڈ اجلاس کے لیے موثر ہوں گے۔
صحافیوں کو عارضی طور پر جاری کارڈ منسوخ کردیے گئے ہیں جب کہ اراکین اسمبلی کے مہمانوں کے جاری پاسز بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔