ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے جعلی ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امریکی قونصیلٹ کراچی  نے مذکورہ جعلی ایجنٹ کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی جس پرکارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے ملزم کو گرفتارکیا۔ جعلی ایجنٹ کی شناخت عاطف شاہ کے نام سے ہوئی۔

ترجمان کے مطابق جعلی ایجنٹ کو چھاپہ مار کارروائی میں گلشن جمال سے گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق جمیل احمد نامی شخص بغیر شیڈول انٹرویو کے لیے امریکی قونصل خانے پہنچا اور جعلی اپوائنٹمنٹ کنفرمیشن پیش کی۔ جمیل احمد سے پوچھ گچھ پراس نے بتایا کہ سید عاطف شاہ نامی ایجنٹ نے اس کو مذکورہ دستاویزات فراہم کیں۔

ملزم سید عاطف شاہ نے جمیل احمد سے اس جعلسازی کے عوض 3 لاکھ روپے لینے تھے جن میں سے ایک لاکھ 65 ہزار روپے ملزم پہلے ہی وصول کرچکا تھا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایف آئی اے

پڑھیں:

حافظ آباد: خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ، تیسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

حافظ آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے میں ملوث تیسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

پنچ پلہ کے قریب پولیس گشت پر تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق خاتون سے زیادتی کے کیس کے 2 ملزمان پہلے ہی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ واقعہ ڈیرھ ماہ قبل مانگٹ اونچا کے علاقے میں پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق کیس کا مرکزی ملزم فرار ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈیفنس میں مبینہ طور پر منشیات سپلائی کرنے والی خاتون گرفتار
  • حافظ آباد: شوہر کے سامنے خاتون کے گینگ ریپ میں ملوث تیسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حافظ آباد: خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ، تیسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، ساؤتھ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی، ریلوے پولیس کی لانڈھی میں کامیاب کارروائی، مغوی بچی بازیاب
  • کراچی، سول اسپتال میں کیماڑی پولیس کا چھاپہ، زخمی حالت میں 2 ملزمان گرفتار
  • سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی، بھارتی ایجنسی را کے تین دہشت گرد گرفتار
  • سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد جہنم واصل
  • کراچی، اغوا برائے تاوان میں ملوث 5 پولیس اہلکار گرفتار
  • کراچی سے اغوا خاتون اور تین بچے رحیم یار خان سے بازیاب