دنیا کے طاقتورترین پاسپورٹس کی رینکنگ جاری، پاکستان کا کون سا نمبر؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹوں کی رینکنگ 2025سامنے آگئی ہے ، دنیا حیران، سنگاپور طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والا واحدملک ، پاکستان کا نمبر جاننے کے بعد آپ بھی پریشان ہوجائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق یہ درجہ بندی ہر سال ’ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس‘ کے ذریعے جاری کی جاتی ہے۔ سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ بن گیا ہے۔ تاہم سنگاپور کے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ پچھلے سال بھی یہ پہلے نمبر پر تھا۔ لیکن اس بار سنگاپور واحد ملک ہے جو پہلے نمبر پر ہے۔ گزشتہ سال فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور اسپین بھی اس پوزیشن پر تھے۔ کسی ملک کے پاسپورٹ کی مضبوطی کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ وہ کتنے ممالک میں بغیر ویزا یا آمد پر ویزا کے سفر کر سکتا ہے۔ سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے بغیر ویزا کے 193 ممالک کا دورہ کر سکتے ہیں۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر جاپان اور ساؤتھ کوریا مشترکہ طور پر موجود ہیں۔ ان ممالک کے شہری اپنے پاسپورٹ پر 190 ممالک کا ویزا فری دورہ کرسکتے ہیں۔ اسی طرح ڈنمارک،فن لینڈ،فرانس، جرمنی،آئرلینڈ،اٹلی اور اسپین مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ ان ممالک کے شہری 189 ممالک کا ویزا فری سفر کرسکتے ہیں۔ آسٹریا،بیلجیئم،لگسمبرگ،نیدرلینڈز،ناروے،پرتگال اور سویڈن مشترکہ طور پر چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ ان ممالک کے شہریوں کو بنا ویزا کے 188 ممالک کے سفر کی سہولت حاصل ہے۔ گریس،نیوزی لینڈ اور سوئٹزرلینڈ کے پاسپورٹس کو 5ویں پوزیشن دی گئی ہے۔ ان پاسپورٹس پر 187 ممالک کی ویزا فری انٹری کی سہولت موجود ہے۔ اسی طرح آسٹریلیا اور انگلینڈ مشترکہ طور پر 6ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ان ممالک کے شہریوں کو 186 ممالک میں ویزا فری انٹری کی سہولت موجود ہے۔ کینیڈا،ہنگری،مالٹا،پولینڈ اور جمہوریہ چیک مشترکہ طور پر 7ویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔ ان ممالک کے شہری اپنے پاسپورٹس پر185 ممالک پر سفر کرسکتے ہیں۔ اسٹونیا اور متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ رینکنگ میں 8 ویں پوزیشن پر ہے۔ اس پاسپورٹ پر شہریوں کو 184 ممالک میں ویزا فری انٹری کی سہولت موجود ہے۔ کروشیا،لاٹویا،سلواکیہ،سلوسینیا اور امریکا فہرست میں 183 ممالک میں ویزا فری انٹری کیساتھ 9ویں جبکہ آئس لینڈ اور لتھوانیا فہرست میں 182 ممالک میں ویزا فری انٹری کیساتھ 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کا کون سا نمبر؟ 2025 کی حالیہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کا 96واں نمبر ہے۔ پاکستانی شہری اپنے پاسپورٹ پر 32 ممالک میں ویزا فری انٹری حاصل کرسکتے ہیں۔ یا ویزا آن ارائیول کی سہولت میسر ہے۔ بدترین درجہ بندی والے ممالک: اگر پاسپورٹس کی بدترین رینکنگ کی بات کی جائے تو سب سے آخری نمبر افغانستان کا ہے۔ اس سے پہلے بالترتیب شام،عراق،یمن، پاکستان،صومالیہ،نیپال،فلسطین،لیبیا،بنگلہ دیش،نارتھ کوریا،اریٹریا،سوڈان،ساؤتھ سوڈان اورلبنان کے ممالک ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ممالک میں ویزا فری انٹری کی ان ممالک کے شہری مشترکہ طور پر پاکستان کا کرسکتے ہیں پوزیشن پر کی سہولت
پڑھیں:
پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے یو اے ای میں ویزا چھوٹ فعال
اسلام آباد:متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا چھوٹ کی سہولت فعال کردی گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ابوظہبی میں 24 جون 2025 کو متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈر کو ویزا کی چھوٹ پر اتفاق ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم دونوں نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے تاکہ ان اقدامات کو فعال کیا جائے اور دستخط شدہ یاد داشت کو اس روز کے 30 دن بعد مؤثر ہو جائے گا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کے لیے ویزے کی چھوٹ فعال کردی ہے، جس کا اطلاق 25 جولائی 2025 سے متحدہ عرب امارات کے تمام پاسپورٹس پر ہوگیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے بھی پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر ویزا چھوٹ کا اطلاق ہوگا۔