Daily Mumtaz:
2025-04-28@10:23:43 GMT

پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ لزبن میں ادا کردی گئی

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ لزبن میں ادا کردی گئی

لزبن:مرحوم پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کی نماز جنازہ پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ادا کردی گئی جس میں پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگ زیب نے شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 49 ویں موروثی امام مرحوم شہزادہ کریم الحسینی آغا خان چہارم کی نماز جنازہ میں شرکت کی، وزیر خزانہ نے شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 50 ویں امام شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم سے بھی ملاقات کی۔
بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے صدر، وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے مرحوم پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا، وفاقی وزیر نے مرحوم پرنس کریم آغا خان اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات کو سراہا۔
اس میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ نے انسانی استعداد کار ، معاشی ترقی، پراستقلال گروہوں کی تشکیل اور ثقافتی ورثے کے تحفظ و احترام کے لیے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کو خراج تحسین پیش کیا، وزیر خزانہ نے پرنس کریم آغا خان چہارم کی وفات کو ان کے خاندان، دوستوں اور پیروکاروں کے علاوہ دنیا بھرکے پسماندہ اور نادار لوگوں کے لئے بڑا نقصان قرار دیا۔
بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے مرحوم پرنس کریم آغا خان کی پاکستان اور اس کے عوام سے خصوصی وابستگی کو یاد کیا، حکومت پاکستان نے پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات کے موقع پر آج 8 فروری 2025 کو قومی سوگ کا دن قرار دیاہے، آج ملک میں اور بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں پاکستانی پرچم سرنگوں ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

نااہل کے پی حکومت پاراچنار کا 25 کلومیٹر کا روڈ نہیں کھلوا سکتی، فیصل کریم کنڈی

گورنر کے پی کے کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انڈیا اپنی نااہلی کا الزام پاکستان پر لگانا چاہتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے، پاکستانی قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے، مودی سرکار نے پہلے بھی باڈر پار کیا تھا تو منہ توڑ جواب ملا تھا، اس بار کوئی حرکت کی تو چائے بھی نہیں ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں داتا دربار پر گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما نورعالم نے حاضری دی اور لنگر تقسیم کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انڈیا نے پہلگام حملے کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر لگا دیا، انڈیا اپنی نااہلی کا الزام پاکستان پر لگانا چاہتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے، پاکستانی قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے، مودی سرکار نے پہلے بھی باڈر پار کیا تھا تو منہ توڑ جواب ملا تھا، اس بار کوئی حرکت کی تو چائے بھی نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا پاکستان کیلئے ہم فوج اور اداروں کیساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  افغانستان کی زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے، پاکستان میں دہشتگردی میں ستر فیصد ہاتھ انڈیا کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے، کے عوام صرف امن چاہتے ہیں، کے پی کے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، نااہل حکومت پارا چنار پچیس کلومیٹر کا روڈ نہیں کھلوا رہی، یہ صوبے میں کیا امن قائم کرے گی، پی ٹی آئی کے لوگ ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں، ایک وزیر دوسرے وزیر کو چور کہہ رہا ہے۔ وزیراعلی علی امین گنڈا پور اچھے بچوں کی طرح کام کر رہے ہیں، اسلام آباد سے جو ڈیوٹی لگتی وہ پوری کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خوابوں کی تعبیر
  • پاکستان نے چین سے مزید 10 ارب یوان کی درخواست کر دی
  • پاکستان نے چین کومزید 10 ارب یوان کی درخواست کردی: وفاقی وزیر خزانہ
  • پاکستان نے چین کو 1 اعشاریہ 4 ارب ڈالرز کی درخواست کی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • نااہل کے پی حکومت پاراچنار کا 25 کلومیٹر کا روڈ نہیں کھلوا سکتی، فیصل کریم کنڈی
  • پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی میں 70 فیصد ہاتھ بھارت کا ہے: فیصل کریم کنڈی
  • وزیرِ خزانہ کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں، عالمی تعاون اور سرمایہ کاری پر زور
  • وزیر خزانہ کی فلپ مورس انٹرنیشنل کے نائب صدر سے ملاقات
  • محمد اورنگزیب کی بیرونیس چیپ مین سے ملاقات
  • مریم نواز شریف کی سمبڑیال میں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشد وڑائچ مرحوم کی رہائش گاہ آمد