Express News:
2025-04-29@09:38:52 GMT

پی ٹی آئی اختلافات، صوابی جلسے میں بھی ابھر کر سامنے آگئے

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

SWABI:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات ملک میں عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں ہونے والے احتجاجی جلسے میں سامنے آگئے جہاں چند رہنماؤں کو تقریر کا موقع نہیں دیا گیا اور چند ایک واپس چلے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت کے مابین اختلافات کی جھلک صوابی جلسے میں بھی نظر آئی جہاں مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو اسٹیج پر بیٹھنے کے لیے نشست نہیں مل سکی اور اعظم سواتی طبعیت ناساز ہونے کے باعث شرکت نہ کرسکے۔

اسی طرح پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکریٹری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب غائب اسٹیج پر خاموش بیٹھے رہے، پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان بھی بغیر تقریر کے جلسے کے اختتام پر چلے گئے۔

رکن قومی اسبملی شیر افضل مروت کو اسٹیج پر بیٹھنے کی جگہ بھی نہیں دی گئی جبکہ جلسے میں شیر افضل مروت کی اچانک انٹری پر کارکنوں نے استقبال کیا تاہم انہیں خطاب کا موقع بھی نہیں مل سکا۔

وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے اپنی تقریر شروع ہوتے ہی شیر افضل مروت کو اسٹیج پر بلا لیا اور دونوں نے ہاتھ ملا کر پیغام دیا۔

علی امین گنڈاپور نے اپنے خطاب سے پہلے شیر افضل مروت کو وزیر اعلی نے مائیک دے دیا جس پر شیر افضل مروت نے مختصر خطاب میں کہا کہ ہم برے لوگ ہیں اور برے وقت میں کام آتے ہیں۔

شیر افضل مروت نے اعلان کیا کہ اگلا جلسہ لکی مروت میں  ہوگا اور کارکن ضرور شرکت کرنے آئیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی اسٹیج پر

پڑھیں:

پی ٹی آئی میں دھڑے، کون کس کے ساتھ؟ اختلافات شدت اختیار کر گئے

 طیب سیف: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی پرانی قیادت نئی تنظیم سازی کی مخالف، پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے.

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب مختلف گروپس میں تقسیم، ہر دھڑا دوسرے گروپ کو آؤٹ کرنے کے چکر میں ہے، پنجاب میں قیادت کی کھینچا تانی، کارکنان بے یار و مددگار، تنظیم سازی تعطل کا شکار ہے۔

پرانی قیادت کے خیال میں نئی ٹیم احتجاج اور دھرنوں کو مینج نہیں کر سکے گی، پی ٹی آئی پنجاب اس وقت سلمان اکرم راجہ، حماد اظہر، علیمہ خان، شیخ وقاص اکرم اور عالیہ حمزہ کے دھڑوں میں تقسیم ہیں۔

بھارتی فوج کا ایک اور فیک انکاؤنٹر بے نقاب ہوگیا

پنجاب میں دھڑے بندی کے باعث مرکزی قیادت کی پی ٹی آئی پنجاب میں عدم دلچسپی دیکھنے میں آرہی ہے، اندرونی مخالفت کے باعث عالیہ حمزہ کا نوٹی فکیشن بھی تاحال جاری نہ ہو سکا۔

متعلقہ مضامین

  • ہماری حکومت نے بھارت کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے، عمر ایوب
  • ایس یو سی خیبر پختونخوا کے صدر وسیم ترابی کا دورہ لکی مروت
  • پی ٹی آئی میں اختلافات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں، شیر افضل مروت
  • پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کے ہوش ٹھکانے آگئے، یومیہ کتنے کروڑ کا نقصان؟
  • سیاسی اختلافات پس پشت ڈال کر بھارت کے خلاف ہم سب متحد ہیں: عرفان صدیقی
  • سیاسی اختلافات پس پشت ڈال کر بھارت کے خلاف ہم سب متحد ہیں، عرفان صدیقی
  • بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی دیر ہے، سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا: شیر افضل مروت
  • پی ٹی آئی میں دھڑے، کون کس کے ساتھ؟ اختلافات شدت اختیار کر گئے
  • مودی سرکار کے کشمیریوں کے جعلی انکاونٹرز کے ثبوت آگئے
  • آئی پی ایل میں امپائرز ایک میچ میں کتنا کماتے ہیں؟، اعداد وشمار سامنے آگئے