پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
لاہور (نامہ نگار) ڈی جی پاسپورٹس نےپاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف شکایات پر ڈی جی پاسپورٹس نے اہم فیصلہ کرلیا۔ڈی جی پاسپورٹ نے ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹس پر کڑی نظر رکھنے اور کریک ڈائون کے احکامات جاری کردیئے۔
ڈ ی جی پاسپورٹس نے اپنے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریجنل پاسپورٹ دفاتر یومیہ مانیٹرنگ رپورٹ ہیڈکوارٹرز جمع کروائیں گے ، ایجنٹس کی خفیہ مانیٹرنگ کے لیے ہیڈکوارٹرز کی ٹیم بھی سرپرائز وزٹ کرے گی۔ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ ایجنٹس کے خلاف روزانہ مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں کروائی جائیں گی۔
پاسپورٹ دفتر گارڈن لاہور کے باہر کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈی جی نے عوام سے اپیل کی شہری ایجنٹس کیخلاف کارروائیوں میں ہمارا ساتھ دیں۔خیال رہے پاکستانی پاسپورٹ ریاست پاکستان کے شہریوں کو بین الاقوامی سفر کیلیے جاری کیا جاتا ہے۔ یہ دستاویز آپ کی شناخت اور پاکستانی شہریت کی تصدیق کرتی ہے اور وزارت داخلہ کی شاخ ڈائریکٹریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پاسپورٹ جاری کرنے کی ذمہ داری ادا کرتی ہے۔
عام طور پر عام اور سرکاری پاسپورٹس جاری کیے جاتے ہیں، ان کی میعاد 5 یا 10 سال ہوتی ہے اور 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے 5 سال کا جاری کیا جاتا ہے۔مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ زیادہ محفوظ اور جدید ہیں۔ پاسپورٹ کی درخواست آن لائن یا قونصل خانے میں کی جا سکتی ہے اور اس کے بغیر بین الاقوامی سفر ناممکن ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاسپورٹ دفاتر ڈی جی پاسپورٹ جی پاسپورٹس کے باہر
پڑھیں:
رحیم یار خان؛ پولیس کی کچہ کریمنلز کے خلاف کارروائی، دو مغوی بازیاب
رحیم یار خان:پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچہ کریمینلز کے خلاف جاری انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران دو مغویوں کو بازیاب کروا دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے تھانہ احمد پور لمہ کی حدود سے اغوا ہونے والے دو مغوی بحفاظت بازیاب کروا لیے ہیں، علی اصغر گجر اور قربان ڈیتھا کو ڈاکوؤں نے ڈیڑھ ماہ قبل اسلحے کی نوک پر اغوا کیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس ٹیموں نے مغویوں کی بازیابی کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان پولیس نے کچہ کریمنلز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور اس دوران اغوا کار مغوی شہریوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
ترجمان نے بتایا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی شہریوں کی بحفاظت بازیابی پر رحیم یار خان پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔