’دنیائے کرکٹ کے سب سے مہمان نواز، کشادہ دل اور کرکٹ لورز پاکستان کے تماشائی‘
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کی دو سری اننگز کے دوران کیوی کھلاڑی راچن رویندرا ماتھے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ راچن کے ماتھے پر بال لگنے سے کٹ لگا تھا، انہیں 38 ویں اوور میں خوشدل شاہ کی شاٹ پر کیچ پکڑتے ہوئےگیند ماتھے پر لگی تھی۔
اس واقعے کے حوالے سے ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی راچن کے ماتھے پر گیند لگتی ہے تو گراؤنڈ میں موجود شائقین پریشان ہو جاتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کر تے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی مہمان نوازی دیکھنی ہے تو یہ کلپ دیکھیں۔
اسد آر چوہدری نے ’ایکس‘ پر اپنے تاثرات لکھتے ہوئے کہاکہ دنیائے کرکٹ کے سب سے ڈیسنٹ، مہمان نواز، کشادہ دل اور کرکٹ لورز پاکستان کے ’تماشائی‘ ہیں۔ کل جب میچ میں مہمان ٹیم ’نیوزی لینڈ‘ کے کھلاڑی کو چوٹ لگی تو پاکستان کی یقینی ہار دیکھتے ہوئے بھی سارے اسٹیڈیم میں تماشائی انتہائی بے چین اور پریشان ہوگئے، ہر طرف خاموشی چھا گئی، بھارتیوں کے لیے شرم کا مقام ہے، ایسےمہمانوں کے ساتھ کھلے دل والا رویہ دکھایا جاتا ہے۔
دنیائے کرکٹ کے سب سے ڈیسنٹ،مہمان نواز،کشادہ دل اور کرکٹ لورز۔۔
پاکستان کے”تماشائی”ہیں۔
کل جب میچ میں مہمان ٹیم “نیوزی لینڈ”کے کھلاڑی کو چوٹ لگی تو پاکستان کے یقینی ہار ہوتی ہونے کے باوجود سارے سٹیڈیم میں تماشائی انتہائی بے چین اور پریشان ہو گئے،ہر طرف خاموشی چھا گئی۔
بھارتیوں کے… pic.
— Asad R Chaudhry (@Asadrchaudhry) February 9, 2025
سوشل میڈیا انفلوئنسر پرویز سندھیلا نے تماشائیوں کے اس عمل کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ہے میرا اصل پاکستان‘
یہ ہے میرا اصل پاکستان
pic.twitter.com/LHn0VkHGQM
— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) February 9, 2025
ایک اور ایکس صارف شاکر جُگن نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’ہمارے مہمان کو بال لگی اور ہر طرف آپ ہمارے چہرے پر پریشانی دیکھ سکتے ہیں، کیونکہ ہم مہمان نواز قوم ہیں‘۔
ہمارے مہمان کو بال لگی اور ہر طرف اپ ہمارے چہرے پر پریشانی دیکھ سکتے ہیں ۔ کیونکہ ہم مہمان نواز قوم ہیں۔
So Sad Moment.????????????
PakVsNz pic.twitter.com/VSJd0J0u3g
— Shakir juggan (@_Juggan2233) February 8, 2025
بشارت علی سندھو نے لکھا کہ ’قسم سے پاکستانی قوم کے دل بہت نرم ہیں‘۔
قسم سے پاکستانی قوم کے دل بہت نرم ہے ???????????? https://t.co/IeqaikMm4N
— بشارت علی سندھو (@cibex23) February 9, 2025
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بتایا ہے کہ راچن راویندرا کی ٹریٹمنٹ کی گئی تھی تاہم اب ترجمان کا کہنا ہے کہ راچن رویندرا اس وقت بہتر محسوس کررہے ہیں۔ ان کی پہلی ہیڈ انجری اسسمنٹ درست آئی ہے لیکن ان کے مزید اسسمنٹ پروٹوکولز جاری رہیں گے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق راچن رویندرا کا کل جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کھیلنے کا امکان نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان نیوزی لینڈ میچ پاکستانی شائقین دنیائے کرکٹ سہ ملکی سیریز سوشل میڈیا مہمان نواز نیوزی لینڈ کھلاڑی زخمی وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان نیوزی لینڈ میچ پاکستانی شائقین دنیائے کرکٹ سہ ملکی سیریز سوشل میڈیا مہمان نواز نیوزی لینڈ کھلاڑی زخمی وی نیوز دنیائے کرکٹ نیوزی لینڈ سوشل میڈیا مہمان نواز پاکستان کے کرکٹ کے
پڑھیں:
تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ سال ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی لارڈز کے بجائے لندن کے دی اوول کو سونپی گئی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 9 جون سے 13 جون 2027 تک اوول میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ انگلینڈ کو 2027، 2029 اور 2031 کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنلز کی میزبانی کے حقوق دیے گئے ہیں، جبکہ ہر ایڈیشن کے لیے میزبان گراؤنڈ کا انتخاب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ خود کرے گا۔
خیال کیا جا رہا تھا کہ2027 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ممکنہ طور پر گزشتہ فائنل کی طرح تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔لیکن انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اس کے بجائے دی اوول میں فائنل کرانے کا فیصلہ کیا۔
مزیدپڑھیں:10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان
رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کی ایک بڑی وجہ لارڈز کی پچوں کے معیار پر خدشات ہیں۔
گزشتہ ماہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دیے جانے پر لارڈز کو پہلی بار آئی سی سی کی جانب سے ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔
یہ دوسرا موقع ہوگا کہ اوول ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی کرے گا۔
اس سے قبل 2023 میں بھی فائنل اسی میدان میں کھیلا گیا تھا، جہاں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔