بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردو نوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ژوب اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں ،ژوب اور گردو نوح میں اتوار کی شب گیارہ بجکر 26 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.4 اور گہرائی 70 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔
ژوب کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، زلزلے کا مرکز ژوب کے قریب تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زلزلے کے جھٹکے
پڑھیں:
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار
صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق آج صبح گوجرانوالہ کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 637، لاہور میں 406، فیصل آباد میں 365 اور ملتان میں 245، ریکارڈ کی گئی ہے۔ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرِفہرست ہے جبکہ کراچی کا ساتواں نمبر ہے۔ کراچی کی فضا میں آج صبح پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 119 ریکارڈ کی گئی ہے، شہر میں صبح سویرے ہلکی دھند چھائی رہی۔